hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28629

.

كنز العمال

28629
Kanz al-Ummal
28629- عن أبي هريرة قال: جاء أعرابي إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله النقبة تكون بمشفر البعير أو بعجبه فتشمل الإبل كلها جربا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فما أعدى الأول لا عدوى ولا هامة ولا صفر خلق الله كل نفس فكتب حياتها ومصيباتها ورزقها. ابن جرير.
28629 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسول ! خارش کا نشان اونٹ کے موٹے ہونٹ میں ہوتا ہے یا اس کی دم کی جڑ میں ہوتا ہے ، پھر وہ تمام اونٹوں میں کھجلی پھیلا دیتا ہے ، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ پہلے کو کس نے لگایا ؟ نہ چھوت چھات ہے اور نہ کسی مقتول کی بھٹکتی روح ہے اور نہ صفر ہے اللہ تعالیٰ نے ہر نفس کو پیدا کیا پھر اس کی زندگی لکھی اور اس کو پیش آنے والی مصبیتیں لکھیں اور اس کی روزی لکھی ۔ (رواہ ابن جریر) یہ مضمون بخاری شریف میں بھی ہے وہاں یہ بھی ہے کہ ابو سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ (رض) کو کبھی نہیں دیکھا کہ وہ اس حدیث کے سوا کسی حدیث میں نسیان کا شکار ہوتے ہوں ۔