28630- عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا طيرة ولا هامة ولا عدوى ولا صفر فقال رجل: يا رسول الله أليس البعير يكون به الجرب فيكون في الإبل فيعديها؟ أفرأيت الأول من أعداه"، وفي لفظ: قال فمن أجرب الأول.
ابن جرير.
28630 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے روایت ہے وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا نہ کوئی بدشگونی ہے اور نہ کسی مقتول کی بھٹکتی روح ہے اور نہ بدشگونی ہے اور نہ صفر ہے پس ایک شخص بولا اے اللہ کے رسول ! کیا کوئی اونٹ ایسا نہیں کہ اس کو خارش ہوتی ہے پھر وہ دوسرے اونٹوں میں رہتا ہے اور انھیں بھی مرض لگا دیتا ہے۔ (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا) کیا تو نے خیال کیا کہ اول کو کس نے مرض لگایا ؟ اور ایک عبارت یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بھلا پہلے کو کس نے خارش لگائی ؟ (رواہ ابن جریر)