hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29164

.

كنز العمال

29164
Kanz al-Ummal
29164- "نضر الله عبدا سمع مقالتي فوعاها وحفظها ثم أدها إلى من لم يسمعها فرب حامل فقه غير فقيه، ورب حامل فقه إلى من هو أفقه منه، ثلاث لا يغل عليهن قلب امرئ مسلم: إخلاص العمل لله، والنصح لأئمة المسلمين، ولزوم جماعتهم فإن دعوتهم تحوط من وراءهم. "حم، ك" عن جبير بن مطعم؛ "د، هـ" عن زيد بن ثابت؛ "ت هـ" عن ابن مسعود.
29164 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے کو تروتازہ رکھے جس نے میری کوئی بات سنی اور یاد رکھی پھر اسے سننے والوں تک پہنچا دی بعض حاملین فقہ فقیہ نہیں ہوتے بعض حاملین فقہ (فقہ کو) ان لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں جو ان سے زیادہ فقیہ ہوتے ہیں تین چیزیں ایسی ہیں جن میں مسلمان کا دل خیانت نہیں کرتا ۔ (1) ۔۔۔ خاص اللہ تعالیٰ کے لیے عمل کرنا ۔ (2) ۔۔۔ ائمہ مسلمین کے لیے خیر خواہی۔ (3) ۔۔۔ مسلمانوں کی جماعت کو لازم پکڑنا چونکہ جماعت کی دعا ان کو چاروں طرف سے گھرے ہوئے ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والحاکم عن جبیر بن مطعم وابو داؤد وابن ماجہ عن زید بن ثابت الترمذی وابن ماجہ عن ابن مسعود (رض))