29479- عن محمد بن إسحاق قال: أخبرني صالح بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف عن أبيه قال: والله ما مات عمر بن الخطاب حتى بعث إلى أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم فجمعهم من الآفاق عبد الله ابن حذافة وأبا الدرداء وأبا ذر وعقبة بن عامر فقال: ما هذه الأحاديث التي قد أفشيتم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم في الآفاق؟ قالوا: أتنهانا؟ قال: لا أقيموا عندي لا والله لا تفارقوني ما عشت فنحن أعلم نأخذ ونرد عليكم فما فارقوه حتى مات. "كر".
29479 ۔۔۔ محمد بن اسحاق روایت کی ہے کہ مجھے صالح بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف (رض) نے اپنے والد سے مروی روایت سنائی ہے کہ انھوں نے کہا : بخدا اس وقت تک حضرت عمر (رض) نے وفات نہیں پائی جب تک کہ مختلف علاقوں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو اپنے پاس جمع نہ کرلیا وہ یہ ہیں عبداللہ بن حذافہ ابو درداء ابو ذر اور عقبہ بن عامر (رض) نے فرمایا : یہ کیسی احادیث ہیں جو تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف منسوب کرکے پھیلا رہے ہو ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے کہا : کیا آپ ہمیں اس سے روکنا چاہتے ہیں ؟ فرمایا : نہیں میرے پاس ٹھہرے رہو ، بخدا ، جب تک میں زندہ رہوں میرے پاس سے کہیں نہ جاؤ ہم خوب جانتے ہیں ہم ہی لیتے ہیں اور ہم ہی رد کرتے ہیں تمہارے اوپر چنانچہ یہ حضرات یہیں رہے ، حتی کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کی وفات ہوگئی ۔ (رواہ ابن عساکر)