hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29890

.

كنز العمال

29890
Kanz al-Ummal
29890- "أنا الشهيد على هؤلاء ما من جرح يجرح في الله إلا الله يبعثه يوم القيامة وجرحه يثعب دما، اللون لون الدم، والريح ريح مسك انظروا أكثرهم جمعا للقرآن فاجعلوه أمام صاحبه في القبر". ابن منده وابن عساكر - عن عبد الله بن ثعلبة ابن صعير العذري قال أشرف رسول الله صلى الله عليه وسلم على قتلى أحد قال - فذكره.
29890 ۔۔۔ میں ان (شہداء احد) پر گواہ ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جو زخم بھی آئے اللہ تبارک وتعالیٰ زخمی کو قیامت کے دن اٹھائیں گے جبکہ زخم سے خون پھوٹ رہا ہوگا جو بالکل تازہ ہوگا اور زخم سے مشک کی خوشبو آرہی ہوگی ذرا دیکھو جس کو زیادہ قرآن یاد ہو اسے قبر میں پہلے داخل کرو (رواہ ابن مندہ وابن عساکر عن عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر العذری) کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شہداء احد کو دیکھنے کے لیے تشریف لائے اس موقع پر آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔