3447 - خصلتان لا يحافظ عليهما عبد مسلم الا دخل الجنة ، الا وهما يسير ، ومن يعمل بهما قليل ، يسبح الله في دبر كل صلاة عشرا ويحمده عشرا ، ويكبره عشرا ، فذلك خمسون ومائة باللسان ، والف وخمسمائة في الميزان ، ويكبر إذا اخذ مضجعه أربعا وثلاثين ، ويحمده ثلاثا وثلاثين ، ويسبح ثلاثا وثلاثين ، فتلك مائة باللسان ، والف في الميزان ، فايكم يعمل في اليوم والليلة ألفين وخمسمائة سيئة.
3447: دو باتیں ایسی ہیں جن پر کسی بھی مسلمان نے پابندی کی تو وہ ضرور جنت میں داخل ہوجائے گا۔ اور وہ دونوں نہایت آسان ہیں اور ان کا عمل بھی قلیل ہے۔ پس ہر نماز کے بعد دس دس مرتبہ سبحان اللہ، الحمد للہ، اور اللہ اکبر، کہا جائے، پس زبان پر تو یہ ڈیڑھ سو کلمات ہوئے لیکن میزان میں ڈیڑھ ہزار ہوئے۔ پھر جب (رات کو) بستر پر جائے تو اللہ اکبر، چونتیس مرتبہ، الحمد للہ، تینتیس مرتبہ اور سبحان اللہ تینتیس مرتبہ کہا جائے یہ زبان پر سو کلمات ہوئے لیکن میزان میں ایک ہزار۔ پس کون شخص دن رات میں ڈھائی ہزار برائیاں کرے گا۔ (مسند احمد، الادب المفرد، ابن ماجہ، ترمذی، ابو داود، نسائی عن ابن عمر (رض)) ۔