34687- "لا ينتهي الناس عن غزو هذا البيت حتى يغزوه جيش حتى إذا كانوا بالبيداء - أو: ببيداء - من الأرض خسف بأولهم وآخرهم ولم ينج أوسطهم، قيل: يا رسول الله! فمن أكره منهم؟ قال: يبعثهم الله على ما في أنفسهم. " حم، ش، ت: حسن صحيح، طب - عن صفية".
34687 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگ اس بیت اللہ کی لڑائی سے نہیں رکیں گے یہاں تک کہ ایک لشکر اس میں لڑائی کرنا چاہے گا یہاں تک کہ جب وہ بیداء یا (فرمایا) زمین کے بیداء میں ہوں گے تواول تاآخر دھنسا دئیے جائیں گے ان کا درمیان والا بھی نجات نہ پائے گا عرض کیا گیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو ان میں سے مجبور ہو ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ انھیں ان کی نیتوں پر اٹھائے گا۔ (احمدبن حنبل ابن ابی شیبہ ترمذی حسن صحیح، طبرانی بروایت صفیہ)