34698- " اتقوا الله وانظروا ماذا تفعلون فيها فإنها مسؤلة عنكم وعن أعمالكم فتخبر عنكم، واذكروا إذ ساكنها من لا يأكل الدم ولا يأكل الربا ولا يمشي بالنميمة. " الخرائطي في مساوئ الأخلاق - عن ابن عمر" إن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر بقوم قعود بفناء الكعبة قال - فذكره.
34698 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ سے ڈرو اور دیکھو کہ تم اس مکہ میں کیا کررہے ہو کیونکہ تمہارے بارے اور تمہارے اعمال کے بارے میں پوچھا جائے گا پھر تمہیں تمہارے بارے میں بتایا جائے گا اور ذکر کرتے رہو اس لیے کہ مکہ میں رہنے والا وہ شخص ہے جو نہ خون کھاتا ہو اور نہ سود کھاتا ہو اور نہ چغل خوری کرتا ہو۔ (الخرائطی فی مساوی الاخلاق بروایت ابن عمر) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک قوم کے پاس سے گزرے جو کعبہ کے صحن میں بیٹھے ہوئے تھے تو فرمایا راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔