hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35454

.

كنز العمال

35454
Kanz al-Ummal
35445- عن أهبان بن أوس الأسلمي أنه كان في غنم له فشد الذئب على شاة منها فصاح عليه فأقعى على ذنبه فخاطبني فقال: من لها يوم تشغل عنها! تنزع مني رزقا رزقنيه الله! فصفقت بيدي وقلت: والله ما رأيت شيئا أعجب من هذا! فقال: تعجب ورسول الله صلى الله عليه وسلم بين هذه النخلات - وهو يومئ بيده إلى المدينة - يحدث الناس بنبأ ما قد سبق ونبأ ما يكون وهو يدعو إلى الله وإلى عبادته، فأتى أهبان إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخبره بأمره وأمر الذئب وأسلم. "خ في تاريخه وقال: إسناده ليس بالقوى، وأبو نعيم".
35445 ۔۔۔ حضرت اھبان اروس اسلمی سے روایت ہے کہ میں اپنی بکروں کے ساتھ تھا کہ ایک بھیڑیا نے ایک بکری پر حملہ کیا تو چروا ہے نے اس پر چیخ ماری تو وہ بھیڑ یا اپنے دم کے بل بیٹھ گیا اور مجھے مخاطب ہو کر کہا جس دن آپ کی توجہ نہیں ہوگی اس دن کون ان بکریوں کی حفاظت کرے گا ؟ کیا آپ مجھے اس رزق سے محروم کرنا چاہتے ہیں جو اللہ مجھے دے رہا ہے میں نے تالی بجا کر کہا کہ اللہ کی قسم اس سے زیادہ تعجب والی چیز تو میں نے نہیں دیکھی بھیڑیا نے کہا : آپ تعجب کا اظہار کررہے ہیں جب کہ اللہ کا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھجوروں میں موجود ہیں یہ کہہ اس بھیڑیے نے مدینہ کی طرف ہاتھ سے اشارہ کیا وہ رسول ایسے ہیں کہ لوگوں کو گزشتہ چیزوں کی خبریں بھی بتاتا ہے اور آنے والی چیزوں کا بھی وہ اللہ کی طرف لوگوں کو بلاتے ہیں اور اللہ کی عبادت کی ترغیب دیتے ہیں اھبان پھر حضور کے پاس آئے اور اپنا اور بھیڑیے کا یہ مذکورہ قصہ سنایا اور مسلمان ہوگیا (بخاری نے اپنی تاریخ میں اس کی روایت کی ہے اور فرمایا ہے اس کا مسند قوی نہیں ہے ابونعیم نے بھی اس کی روایت کی ہے۔ )