35584- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " بينما امرأتان نائمتان معهما ولداهما عدا الذئب عليهما فأخذ ولد إحداهما فاختصمتا إلى داود في الباقي، فقضى به للكبرى منهما، فخرجتا فلقيهما سليمان بن داود فقال: ما قضى بله الملك بينكما؟ قالت الصغرى:
35584 ۔۔۔ ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دو عورتیں لیٹی ہوئی تھی ان کے ساتھ بچے بھی تھے ان پر بھیڑیا نے حملہ کردیا ایک عورت کے بچہ کو لے گیا جو بچہ بچ گیا اس کے متعلق فیصلہ کے لیے دونوں داؤد (علیہ السلام) کے پاس گئیں تو انھوں نے بڑی کے لیے فیصلہ کردیا دونوں وہاں سے نکلین راستہ میں سلمان داؤد (علیہ السلام) سے ملاقات ہوئی تو انھوں نے پوچھا کیا فیصلہ کیا تم دونوں میں ؟ صغری نے بتایا کبری کے حق میں فیصلہ ہوا ہے تو سلیمان (علیہ السلام) نے فرمایا ایک چھری لے کر تاکہ اس بچہ کو ٹکڑا کرکے تم دونوں میں تقسیم کروں تو صغری نے کہا نہیں یہ بچہ کبری کو دیدیں یہ اس کا بچہ ہے تو سلیمان (علیہ السلام) نے فرمایا نہیں بچہ تمہارا تم لیجاؤ یعنی جب بچہ پر اس کی شفقت کو دیکھا اس سے اندازہ لگالیا یہ اسی کا ہے ابوہریرہ (رض) نے کہا میں نے سکین کا لفظ اسی دن سنا ہے اس لیے ہم سکین کو مدیہ کہتے ہیں (عبدالرزاق)