hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35594

.

كنز العمال

35594
Kanz al-Ummal
35585- "مسند عمر" عن الأشتر النخعي قال: لما قدم عمر بن الخطاب الشام بعث إلى الناس فنودوا أن الصلاة جامعة عند باب الجابية، فلما صفوا قام فحمد الله وأثنى عليه بما هو أهله وذكر رسول الله صلى الله عليه وسلم بما يحق عليه ذكره ثم قال لهم: إن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " إن يد الله على الجماعة والفذ من الشيطان - وفي لفظ: مع الشيطان - وإن الحق أصل في الجنة، وإن الباطل أصل في النار، ألا! وإن أصحابي خياركم فأكرموهم، ثم القرن الذين يلونهم، ثم القرن الذين يلونهم، ثم يظهر الكذب والهرج". "كر".
35585 ۔۔۔ (مسندعمر (رض)) اشترنخعی سے روایت ہے کہ جب عمر (رض) ملک شام آئے تو منادی بھیجا کہ لوگوں میں اعلان کرے کہ نماز اور باب الجابیہ پر جماعت سے پڑھی جائے گی جب لوگوں نے صف بندی کرلی تو کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ حمدوثناء بیان کیا جس کا وہ اہل ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ذکر کیا جس ذکر کا وہ حقدار ہیں پھر ان سے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد جماعت کے ساتھ ہے جماعت علیحدہ رہنے والا شیطان ہے دوسرے لفظ میں شیطان کے ساتھی ہے حق اس کی بنیاد جنت میں ہے اور باطل اس کی بنیاد جہم میں ہے سن لو میرے صحابہ کرام (رض) تم میں سب سے بہتر ہیں ان کا اکرام کرو پھر وہ لوگ بہترین جن کا زمانہ صحابہ کے زمانہ سے متصل میں وہ لوگ جنکا زمائر تابعین سے متصل میں پھر جھوٹ قتل و قتال کا فتنہ کا ظاہر ہوگا ۔ (رواہ ابن عساکر)