35629- عن جبير بن نفير أن نفرا قالوا لعمر بن الخطاب: والله! ما رأينا رجلا أقضى بالقسط ولا أقول بالحق ولا أشد على المنافقين منك يا أمير المؤمنين! فأنت خير الناس بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال عوف بن مالك: كذبتم، والله! لقد رأينا خيرا منه بعد النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: من هو يا عوف؟ فقال: أبو بكر، فقال عمر: صدق عوف وكذبتم، والله! لقد كان أبو بكر أطيب من ريح المسك وأنا أضل من بعير أهلي. "أبو نعيم في فضائل الصحابة، قال ابن كثير: إسناده صحيح".
35629 ۔۔۔ جبربن نضیر سے روایت ہے کہ ایک جماعت نے عمربن خطاب (رض) سے کہا کہ واللہ ہم نے کسی شخص کو آپ سے زیادہ انصاف کرنے والا زیادہ حق گو اور منافقین پر آپ سے زیادہ سخت نہیں دیکھا آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد سب سے بہتر ہیں عوف بن مالک نے کہا واللہ تم نے جھوٹ بولا ہے واللہ ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ان سے بہتر شخص کو دیکھا ہے پوچھا کون ہے اے عوف ؟ بتایا ابوبکر (رض) عمر (رض) نے فرمایا عوف نے سچ بولا تم نے جھوٹ بولا اللہ کی قسم ابوبکر مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ اور میں اپنے گھروالوں کے اونٹ سے زیاد ہ بھٹکا ہوا ۔ ابونعیم فی فضائل الصحابہ ابن کثیر نے کہا اس کی سند صحیح ہے