hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35750

.

كنز العمال

35750
Kanz al-Ummal
35741- عن جابر قال: قال لي عمر: كان أول إسلامي أن ضرب أختي المخاض فأخرجت من البيت فدخلت في أستار الكعبة في ليلة قارة، فجاء النبي صلى الله عليه وسلم فدخل الحجر وعليه نعلاه فصلى ما شاء الله ثم انصرف، فسمعت شيئا لم أسمع مثله، فخرجت فاتبعته فقال: من هذا؟ قلت: عمر، قال: يا عمر! أما تتركني ليلا ولا نهارا؟ فخشيت أن يدعو علي فقلت: أشهد أن لا إله إلا الله وأنك رسول الله، فقال: يا عمر! أسره، فقلت: والذي بعثك بالحق! لأعلنته كما أعلنت الشرك. "ش، حل، كر، وفيه يحيى بن يعلى الأسلمي عن عبد الله بن المؤمل ضعيفان".
35741 ۔۔۔ جابر (رض) سے روایت ہے کہ عمر (رض) نے مجھ سے بیان کیا کہ میرے اسلام لانے کی ابتداء اس طرح ہوئی کہ میں نے اپنی بہن کو مارکر گھر سے باہر نکالدیا اور میں سخت اندھیری رات میں کعبہ کے پردے میں داخل ہوگیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور حطیم میں داخل ہوئے جوتیاں بھی ساتھ تھیں آپ نے نمازیں پڑھیں جتنی نماز کا ارادہ ہواپھر واپس ہوئے میں نے کچھ آوازیں سنیں اس جیسی پہلے کبھی نہیں سنی تھیں میں نکلا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے چلتارہا پوچھاکون ہے میں نے کہا عمر فرمایا اے عمر کیا تم رات ودن کسی وقت بھی میرا پیچھا نہیں چھوڑو گے مجھے بددعا کا اندیشہ ہوا میں نے کہا اشھدان لاالہ الا اللہ وانک رسول اللہ تو فرمایا اے عمر اپنے اسلام کو چھپاؤ میں نے کہا قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے میں اس کا اعلان کرونگا جس طرح شرک کا اعلان کرتا تھا۔ (ابن ابی شیبة حلیة ابن عساکر اس روایت میں یحییٰ بن یعلی اسلمی بروایت عبداللہ بن مومل دونوں ضعیف ہیں)