hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35780

.

كنز العمال

35780
Kanz al-Ummal
35771- عن سعيد بن المسيب قال: أصيب بعير من المال من الفيء فنحره عمر وأرسل إلى أزواج النبي صلى الله عليه وسلم منه، وصنع ما بقي طعاما فدعا عليه من المسلمين وفيهم يومئذ العباس بن عبد المطلب فقال العباس: يا أمير المؤمنين! لو صنعت لنا في كل يوم مثل هذا فأكلنا عندك وتحدثنا! فقال عمر: لا أعود لمثلها، إنه مضى صاحبان لي - يعني النبي صلى الله عليه وسلم وأبا بكر - عملا عملا وسلكا طريقا، وإني إن عملت بغير عملهما سلك بي طريق غير طريقهما. "ابن سعد ومسدد، كر".
35771 ۔۔۔ سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ مال غنیمت کا ایک اونٹ زخمی ہوگیا اس کو ذبح کروکر حضرت عمر (رض) نے اس میں سے کچھ ازواج مطہرات کے پاس بھیج دیاباقی سے کھاتاتیار کروایا مسلمانوں کو کھانے کی دعوت دی اس دن ان میں عباس بن عبدلامطلب (رض) تھے تو عباس (رض) نے کہا اے امیر المومنین اگر آپ روزانہ ایسا کھانا تیار کرواتے اور ہم آپ کے پاس بیٹھ کر کھاتے اور آپ ہم سے بات چیت کرتے تو عمر (رض) نے فرمایا آئندہ کبھی اس طرح نہیں کرونگا مجھ سے پہلے دو راہنما گذرچکے ہیں یعنی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر صدیق ان کا عمل اور ان کا طریقہ واضح ہے اگر میں ان کے عمل کے خلاف کوئی عمل کروں گا تو ان کا راستہ چھوٹ جائے گا۔ (ابن سعد ومسد وابن عساکر)