36015- عن مالك بن أوس بن الحدثان قال: قدم بريد ملك الروم على عمر بن الخطاب، فاستقرضت امرأة عمر بن الخطاب دينارا، فاشترت به عطرا وجعلته في قوارير وبعثت به مع البريد إلى امرأة ملك الروم، فلما أتاها فرغتهن وملأتهن جواهر وقالت: اذهب إلى امرأة عمر بن الخطاب، فلما أتاها فرغتهن على البساط، فدخل عمر بن الخطاب فقال: ما هذا؟ فأخبرته بالخبر، فأخذ عمر الجواهر فباعه ودفع إلى امرأته دينارا، وجعل ما بقي من ذلك في بيت مال المسلمين. "الدينوري في المجالسة".
36015 ۔۔۔ مالک بن اوس بن حدثان سے روایت ہے کہ ملک روم کا قاصد آیا عمربن خطاب (رض) کے پاس عمر (رض) کی بیوی نے ایک درھم قرض لیا اس سے عطر خریدا اس کو بوتل میں ڈال کر قاصد کے ذریعہ روم کے بادشاہ کی بیوی کے پاس بگیجدیا جب وہ ہدیہ اس کے پاس پہنچا اس نے بوتل خالی کروایا اس میں جو اھر بھر دیا اور عمر (رض) کی بیوی کے پاس بھیجا جب قاصد واپس مدینہ پہنچا اور ہدیہ حوالہ کیا تو عمر (رض) کی بیوی نے وہ وستر پر ڈالا عمر (رض) گھر میں آئے اس مال کے متعلق پوچھاتو بیوی نے واقعہ سنایا عمر (رض) نے وہ جواہر لے لیا اور اس کو فروخت کرکے ایک دنیانر بیوی کو دے دی باقی مسلمانوں کے بیت المال میں جمع کروادیا۔ (الدینوری فی المجالسة)