hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36096

.

كنز العمال

36096
Kanz al-Ummal
36087- "مسند الصديق رضي الله عنه" قال عباس الترقفي في جزئه حدثنا عثمان بن سعيد الحمصي ثنا محمد بن المهاجر عن أبي سعد خادم الحسن عن الحسن قال: جاء رجل إلى عمر بن الخطاب فقال: من خير الناس؟ قال: ذاك أبو بكر بعد نبي الله صلى الله عليه وسلم، ثم أتى أبا بكر بعد فقال: يا أبا بكر! من خير الناس؟ قال: ذاك عمر بن الخطاب بعد نبي الله صلى الله عليه وسلم، قال: وأني علمت ذلك؟ قال: لأن الله باهى بعمر ابن الخطاب الملائكة وأقرأه جبريل عنه السلام مرتين ولم يكن لي شيء من ذلك. "كر" وقال: مرسل وقد روي من حديث موصول.
٣٦٠٨٧۔۔۔ ” مسند صدیق (رض) “ عباس ترفقی نے اپنے جزء میں عثمان بن سعید جمعی، محمد بن مہاجر ابو سعید (خادم حسین) کی سند سے روایت نقل کی ہے کہ حسن فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : لوگوں میں سب سے افضل کون ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد ابوبکر (رض) سب سے افضل ہیں۔ پھر وہ شخص حضرت ابوبکر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اے ابوبکر ! لوگوں میں سے سے افضل کون ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد عمر (رض) سب سے افضل ہیں۔ اس شخص نے عرض کیا : آپ کوا سکا علم کیسے ہوا آپ (رض) نے فرمایا : چونکہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے عمر بن خطاب (رض) پر فرشتوں کے سامنے فخر کیا ہے اور کبریل امین نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو دو مرتبہ سلام بھی پیش کیا ہے جب کہ یہ فضیلت مجھے حاصل نہیں ہے۔ (رواہ ابن عساکر قال : مرسل جب کہ یہ حدیث موصولاً بھی روایت کی گئی ہے
فائدہ :۔۔۔ حضرت ابوبکر (رض) پر حضرت عمر (رض) کو یہ ضروری فضیلت حاصل ہے چونکہ پوری امت کا اس پر اتفاق ہے کہ امتیوں میں سب سے افضل ابوبکر (رض) ہیں پھر عمر (رض) ہیں۔