36166- "أيضا" عن ابن لبيبة أن عثمان بن عفان لما حصر أشرف عليهم من كؤة في الطمار2 فقال: أفيكم طلحة؟ قالوا: نعم، قال: أنشدك الله هل تعلم أنه لما آخى رسول الله صلى الله عليه وسلم بين المهاجرين والأنصار آخى بيني وبين نفسه؟ فقال طلحة: اللهم! نعم، فقيل لطلحة في ذلك، فقال: نشدني وأمر رأيته ألا أشهد به."ابن سعد، كر، وفيه الواقدي ومحمد بن عبد الله بن عمرو بن عثمان وحديثه منكر.
٣٦١٦٦۔۔۔ ” ایضاً “ ابن لبیبہ کی روایت ہے کہ حضرت عثمان بن عفان (رض) کا جب محاصرہ کیا گیا تو آپ (رض) نے ایک اونچی جگہ میں بنے روشندان سے جھانک کر فرمایا : کیا تم میں طلحہ موجود ہے ؟ بلوائیوں نے جواب دیا : جی ہاں فرمایا : میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا واسطہ دیتا ہوں کیا تم جانتے ہو کہ جب رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مہاجرین و انصار کے درمیان مواخات قائم کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے اور اپنے درمیان مواخات قائم کی تھی حضرت طلحہ (رض) نے کہا : جی ہاں لوگوں نے حضرت طلحہ (رض) پر اعتراض کرنا چاہا تو آپ نے کہا : عثمان (رض) نے مجھے واسطہ دیا ہے اور جو معاملہ میں نے دیکھا ہے میں اس کی گواہی کیوں نہ دوں۔ (رواہ ابن سعد وابن عساکر وفیہ الواقدی ومحمد بن عبداللہ بن عمرو بن عثمان وحدیثہ منکر)