hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36199

.

كنز العمال

36199
Kanz al-Ummal
36190- عن كعب بن عجرة قال: عند رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم فذكر فتنة فقر بها ثم مر رجل مقنع الرأس فقال: وهذا يومئذ على الهدى - أو قال: على الحق، فقمت إلى الرجل فأخذت بعضديه وأقبلت بوجهه على النبي صلى الله عليه وسلم، فقلت: هذا؟ قال: نعم، فإذا هو عثمان بن عفان. "كر".
٣٦١٩٠۔۔۔ حضرت کعب بن عجرہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک دن میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا آپ نے عنقریب ایک فتنہ کی آمد کا ذکر کیا پھر پاس سے ایک شخص گزرا اس نے اپنا سر ڈھانپ رکھا تھا۔ اسے دیکھ کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فتنہ کے وقت یہ شخص ہدایت پر ہوگا یا فرمایا کہ حق پر ہوگا میں اس شخص کی طرف لپکا اور اسے بازوؤں سے پکڑ لیا اور سیدھے منہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے آیا میں نے عرض کیا : اس شخص کے متعلق آپ نے فرمایا ہے ؟ آپ نے جواب دیا : جی ہاں چنانچہ وہ عثمان بن عفان (رض) تھے۔ (رواہ ابن عساکر)