hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36292

.

كنز العمال

36292
Kanz al-Ummal
36283- "أيضا" عن عبيد الحميري قال: كنت عند عثمان حين حوصر فقال: ههنا طلحة؟ قالوا نعم، فقال: نشدتك الله أما علمت أنا كنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: ليأخذ كل رجل منكم بيد جليسه ووليه وأنه جليسه ووليه في الدنيا والآخرة، فأخذت أنت بيد فلان وأخذ فلان بيد فلان حتى أخذ كل رجل بيد صاحبه وأخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم بيدي فقال: هذا جليسي في الدنيا ووليي في الآخرة؟ قال: اللهم نعم."ابن أبي عاصم والشاشي، "كر" والبزار، وفي مسنده خارجة بن مصعب ضعيف، وقال "عد": هو ممن يكتب حديثه، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات وقال: قال "حب": خارجة يدلس عن الكذابين".
٣٦٢٨٣۔۔۔ ” ایضاً “ عبید حمیری کی روایت ہے کہ محاصرہ کے وقت میں حضرت عثمان (رض) نے پاس تھا آپ (رض) نے فرمایا : کیا یہاں طلحہ ہیں ؟ لوگوں نے کہا : جی ہاں فرمایا : میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا واسطہ دیتا ہوں کیا آپ کو علم ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا آپ نے فرمایا : تم میں سے ہر شخص اپنے ہم جلیس اور دوست کا ہاتھ پکڑ لے بلاشبہ وہ اس کا ہم جلیس اور دوست ہوگا دنیا و آخرت میں آپ نے فلاں کا ہاتھ پکڑ لیا تھا اور فلاں فلاں کا ہاتھ پکڑ لیا تھا حتی کہ ہر شخص نے اپنے اپنے ساتھی کا ہاتھ پکڑ لیا تھا اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرا ہاتھ پکڑا تھا اور فرمایا تھا یہ دنیا میں میرا ہم نشین اور آخرت میں دوست ہے حضرت طلحہ (رض) نے فرمایا : جی ہاں۔ (رواہ ابن ابی عاصم والشاشی وابن عساکر والبزار وفی مسندہ خاریۃ بن معصب ضعیف وقال ابن عدی ھو ممن یکتب حدیثہ واوردہ ابن الجوزی فی الموضوعات وقال : قال ابن حبان : خاریۃ یدلس عن الکذابین)
کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے التعقبات ٥٥ واللآلی ١/٣١٧۔