hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36389

.

كنز العمال

36389
Kanz al-Ummal
36379- عن علي قال: أردت أن أخطب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ابنته فقلت: مالي من شيء ثم ذكرت صلته وعائدته؛ فخطبها إليه، فقال: هل لك من شيء؟ قلت: لا، قال: فأين درعك الحطمية التي أعطيتك يوم كذا وكذا؟ فقلت: هي عندي، قال: فأعطها، فأعطيتها إياها فزوجنيها؛ فلما أدخلها علي قال: لا تحدثا شيئا حتى آتيكما، فجاءنا وعلينا كساء أو قطيفة، فلما رأيناه تحشحشنا فقال: مكانكما! فدعا بإناء فيه ماء فدعا فيه ثم رشه علينا، فقلت: يا رسول الله! أهي أحب إليك أم أنا؟ قال: هي أحب إلي منك وأنت أعز إلي منها.الحميدي، "حم" والعدني ومسدد والدورقي، "ق".
٣٦٣٧٩۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ میں نے ارادہ کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی بیٹی کا پیغام نکاح دوں میں نے عرض کیا ، میرے پاس کوئی چیز نہیں پھر میں نے آپ کی صلہ رحمی اور رشتہ داری کا ذکر کیا اور پیغام نکاح بھیج دیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے پاس کچھ ہے ؟ میں نے عرض کیا نہیں ارشاد فرمایا : تمہاری وہ حطمی زرہ کہاں ہے ج و میں نے تمہیں فلاں فلاں موقع پر دی تھی میں نے عرض کیا وہ میرے پاس ہے فرمایا وہ فاطمہ (رض) کو دو میں نے ذرہ فاطمہ (رض) کو دے دی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری شادی کرادی جب حضرت علی (رض) فاطمہ (رض) کو اپنے پاس لائے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کسی کام میں مصروف نہیں ہونا حتیٰ کہ میں تمہارے پاس آجاؤں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے ہم نے اپنے اوپر ایک چادر اوڑھ رکھی تھی جب ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا تو ہم اپنی جگہ سے ہلنے لگے اپ نے فرمایا : اپنی جگہ پر رہو پھر آپ نے پانی کا ایک برتن منگوایا اس پر دعا پڑھ کر پھونکا اور پھر پانی ہمارے اوپر چھڑک دیا میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! فاطمہ (رض) زیادہ محبوب ہے یا میں آپ نے جواب دیا فاطمہ (رض) مجھے تم سے زیادہ محبوب ہے اور تم مجھے اسے سے زیادہ عزیز ہو۔ (رواہ الحمدی واحمد بن حنبل والعدنی ومسدد والدورفی والبیہقی)