hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36411

.

كنز العمال

36411
Kanz al-Ummal
36401- "أيضا" عن ابن الحنفية قال: لو كان علي ذاكرا عثمان بسوء ذكره يوم جاءه ناس فشكوا سعاة عثمان فقال لي علي: اذهب بهذا الكتاب إلى عثمان فأخبره أن فيه صدقة رسول الله صلى الله عليه وسلم فمر سعاتك يعملوا بها فأتيته فقال: أغنها عنا، فأتيت بها عليا فأخبرته له فقال: لا عليك، ضعها حيث أخذتها. "خ" والعدني، "ق".
٣٦٤٠١۔۔۔ ” ایضاً “ ابن حنفیہ کی روایت ہے کہ اگر حضرت علی (رض) حضرت عثمان (رض) کے ذکر بد کے خوگر ہوتے تو اس دن ان کا ذکر بدضرور کرتے جس دن لوگوں نے حضرت علی (رض) سے عثمان (رض) کے گورنروں کی شکایت کی تھی حضرت علی (رض) نے مجھے کہا : یہ خط عثمان (رض) کے پاس لے جاؤ اور ان سے کہو کہ اس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صدقہ کا حکم ہے اپنے گونروں کو حکم دو کہ اسی کے مطابق عمل کریں میں وہ خط لے کر حضرت عثمان (رض) کے پاس حاضر ہوا انھوں نے کہا : اس سے ہم بےنیاز ہیں میں وہ خط لیکر حضرت علی (رض) کے پاس واپس لوٹ آیا اور انھیں اس کی خبر کی انھوں نے فرمایا : تمہارے اوپر کوئی حرج نہیں اسے جہاں سے اٹھایا ہے وہیں رکھ دو ۔ (رواہ البخاری والعدنی والبیہقی)