hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36531

.

كنز العمال

36531
Kanz al-Ummal
36521- "أيضا" أخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم بيدي فقال: إن موسى سأل ربه أن يطهر مسجده بهارون وإني سألت ربي أن يطهر مسجدي بك وبذريتك، ثم أرسل إلى أبي بكر أن سد بابك، فاسترجع ثم قال: سمعا وطاعة، فسد بابه: ثم أرسل إلى عمر ثم أرسل إلى العباس بمثل ذلك، ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما أنا سددت أبوابكم وفتحت باب علي ولكن الله فتح باب علي وسد أبوابكم. "البزار وفيه أبو ميمونة مجهول".
٣٦٥٢١۔۔۔ ” ایضاً “ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : موسیٰ (علیہ السلام) نے رب تعالیٰ سے سوال کیا تھا کہ ہارون (علیہ السلام) نے ذریعے اپنی مسجد کی تطہیر کریں اور میں اپنے رب سے سوال کرتا ہوں کہ تیرے اور تیری اولاد کے ذریعے میری مسجد کی تطہیر فرمائے پھر آپ نے حضرت ابوبکر (رض) کی طرف پیغام بھیجا کہ تمہارا دروازہ بند کیا جائے انھوں نے اناللہ پڑھا اور کہا : ہم نے حکم سنا اور اسے مانا انھوں نے اپنا دروازہ بند کردیا پھر آپ نے عمر (رض) اور عباس (رض) کو بھی یہی پیغام بھیجا پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تمہارے دروازے بند نہیں کیے اور علی کا دروازہ میں نے نہیں کھلا رہنے دیا : لیکن اللہ تعالیٰ نے علی کا دروازہ کھول دیا ہے اور تمہارے دروازے بند کر دئیے ہیں۔ (رواہ البزار وفیہ ابو میمنۃ مجھول)
کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اللآلی ١/٣٤٧۔۔۔ ٣٥١۔