36522- عن علي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: انطلق فمرهم فليسدوا أبوابهم، فانطلقت فقلت لهم، ففعلوا إلا حمزة، فقلت: يا رسول الله! قد فعلوا إلا حمزة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: قل لحمزة فليحول بابه، فقلت: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم يأمرك أن تحول بابك،فحوله، فرجعت إليه وهو قائم يصلي فقال: ارجع إلى بيتك. "البزار وفيه حبة العرني ضعيف جدا".
٣٦٥٢٢۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جاؤ اور ان سے کہو کہ اپنے دروازے بند کردیں میں نے جا کر ان لوگوں سے کہا انھوں نے اپنے دروازے بند کر دئیے لیکن حمزہ (رض) نے دروازہ بند نہ کیا میں نے آکر عرض کیا : یا رسول اللہ ! سوائے حمزہ (رض) کے سب نے دروازے بند کر دئیے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا حمزہ سے کہو اپنا دروازہ تبدیل کر دے میں نے حضرت حمزہ (رض) سے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حکم ہے کہ آپ اپنا دروازہ تبدیل کردیں چنانچہ انھوں نے تبدیل کردیا پھر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس واپس لوٹا آپ نماز پڑھ رہے تھے آپ نے فرمایا : اپنے گھر کی طرف واپس لوٹ جاؤ۔ (رواہ البزار وفیہ حبۃ العرفی ضعیف جدا)