36699- عن علي قال: ما مات رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى عرفنا أن أفضلنا بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم أبو بكر، وما مات رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى عرفنا أن أفضلنا بعد أبي بكر عمر، وما مات رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى عرفنا أن أفضلنا بعد عمر رجل آخر لم يسمه - يعني عثمان."ابن أبي عاصم وابن النجار".
٣٦٦٩٩۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس وقت تک وفات نہیں پائی جب تک کہ ہم نے جان نہیں لیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد لوگوں میں سب سے افضل ابوبکر ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس وقت تک وفات نہیں پائی جب تک کہ ہم نے پہچان نہیں لیا کہ ابوبکر کے بعد افضل عمر بن خطاب ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس وقت تک وفات نہیں پائی جب تک کہ ہم نے پہچان نہیں لیا کہ عمر کے بعد افضل ایک اور شخص ہے چنانچہ حضرت علی (رض) نے اس شخص کا نام نہیں لیا۔ یعنی وہ عثمان (رض) ہیں۔ (رواہ ابی عاصم وابن النجار)