hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36710

.

كنز العمال

36710
Kanz al-Ummal
36700- عن سعد بن طريف عن الأصبغ بن نباتة قال قلت لعلي: من خير الناس بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: أبو بكر الصديق ثم عمر ثم عثمان ثم أنا يا أصبغ! سمعت وإلا فصمتا ورأيت النبي صلى الله عليه وسلم وإلا فعميتا وهو يقول: ما خلق الله مولودا في الإسلام أنقى ولا أتقى ولا أزكى ولا أعدل ولا أفضل من أبي بكر الصديق."أبو العباس الوليد بن أحمد الزوزني في كتاب شجرة العقل".
٣٦٧٠٠۔۔۔ سعد بن طرین اصبغ بن نباتہ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی (رض) سے عرض کیا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : اے اصبغ ابوبکر صدیق پھر عمر پھر عثمان اور پھر میں ہوں۔ تم نے سن لیا ورنہ تمہارے دونوں کان بہرے ہوجائیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ہے ورنہ دونوں آنکھیں اندھی ہوجائیں اور وہ فرماتے تھے اللہ تعالیٰ نے اسلام میں کوئی مولود نہیں پیدا کیا جو ابوبکر صدیق سے افضل ہو صاف ہو حقیقی ہو پرہیزگار ہو یا ان کے برابر ہو۔ (رواہ ابو العباس الولید بن احمد الزوزنی فی کتاب شجرۃ العقل)