hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36757

.

كنز العمال

36757
Kanz al-Ummal
36747- "مسند سعد بن تميم السكوني والد بلال بن سعد" عن بلال بن سعد عن أبيه قال: قلت: يا رسول الله! أي أمتك خير؟ قال: أنا وأقراني، قلت: ثم ماذا؟ قال: ثم القرن الثاني، قلت: ثم ماذا؟ قال: ثم القرن الثالث: قلت: ثم ماذا؟ قال: قوم يأتون يشهدون ولا يستشهدون ويحلفون ولا يستحلفون ويؤتمنون ولا يؤدون. "كر".
٣٦٧٤٧۔۔۔ ” مسند سعید بن تمیم سکونی والد بلال بن سعد بلال بن سعد اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں وہ کہتے ہیں : میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! آپ کی امت کے کون لوگ افضل ہیں : فرمایا : میں اور میرے زمانہ کے لوگ میں نے عرض کیا : پھر کیا ہے فرمایا : پھر دوسرا زمانہ ہے میں نے عرض کیا : پھر کیا ہے فرمایا : پھر تیسرا زمانہ ہے میں نے عرض کیا : اس کے بعد ؟ فرمایا : اس کے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو خود اپنے تئیں گواہی دیں گے حالانکہ ان سے گواہی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا وہ قسمیں اٹھائیں گے حالانکہ ان سے قسمیں نہیں لی جائیں گی ان کی پاس امانتیں رکھی جائیں گی اور وہ امانتیں ادا نہیں کریں گے۔ (رواہ ابن عساکر)