hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36764

.

كنز العمال

36764
Kanz al-Ummal
36754- عن أبي البختري قال: قيل لعلي: حدثنا عن أصحاب محمد، فقال: عن أيهم؟ فقالوا: حدثنا عن عبد الله بن مسعود، قال: علم القرآن والسنة ثم آسى1 وكفى بذلك علما، فقالوا: حدثنا عن أبي موسى، قال؛ ضبع في العلم ضبعة ثم خرج منه، قالوا: حدثنا عن عمار، قال: مؤمن نسى إذ ذكر ذكر، قالوا: أخبرنا عن سلمان، قال: أدرك العلم الأول والعلم الآخر، بحر لا ينزح قعره، منا أهل البيت، قالوا: أخبرنا عنك، قال: أيها أردتم؟ كنت إذا سألت أعطيت وإذا سكت ابتدئت."ابن سعد والمروزي في العلم والدورقي، كر".
٣٦٧٥٤۔۔۔ ابو البحتری کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) سے سوال کیا گیا : آپ ہمیں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) کے متعلق بتائیں فرمایا : ان میں سے کس کے متعلق تم پوچھتے ہو لوگوں نے عرض کیا : آپ ہمیں عبداللہ بن مسعود (رض) کے متعلق بتائیں۔ حضرت علی (رض) نے فرمایا : انھوں نے قرآن و سنت کا علم حاصل کیا پھر غم خواری کی اور علم میں ان کی کفایت کی گئی لوگوں نے کہا آپ ہمیں ابو موسیٰ (رض) کے متعلق بتائیں۔ فرمایا انھوں نے علم کا بڑا ذخیرہ اپنے پاس محفوظ کیا ہے پھر وہ اس سے نکل گئے لوگوں نے کہا : عمار کے متعلق ہمیں بتائیں حضرت علی (رض) نے فرمایا : وہ مومن ہے اور بھول جاتا ہے لیکن جب اسے یاد دھانی کرائی جاتی ہے اسے یاد ہوجاتا ہے لوگوں نے کہا : سلمان (رض) کے متعلق بتائیں فرمایا : انھوں نے پہلا علم بھی حاصل کیا اور دوسرا علم بھی حاصل کیا وہ بحر پیکراں ہیں اس کی گہرائی کا پانی ختم نہیں ہونے پایا وہ ہم اہل بیت میں سے ہے۔ لوگوں نے کہا : آپ ہمیں اپنے متعلق بتائیں فرمایا : تم کیا جاہتے ہو ؟ چنانچہ جب میں سوال کرتا تھا مجھے عطا کردیا جاتا تھا اور جب خاموش رہتا تھا مجھ سے ابتداء کردی جاتی تھی۔ (رواہ ابن سعد والمروزی فی العلم والدورقی وان عساکر)