hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36766

.

كنز العمال

36766
Kanz al-Ummal
36756- عن أنس قال: افتخر الحيان من الأنصار الأوس والخزرج فقال الأوس: منا أربعة، وقال الخزرج: منا أربعة: قال الأوس: منا من اهتز له عرش الرحمن سعد بن معاذ، ومنا من عدلت شهادته شهادة رجلين خزيمة بن ثابت، ومنا من غسلته الملائكة حنظلة بن الراهب، ومنا من حمى لحمه الدبر1 عاصم بن ثابت بن الافلح ، وقال الخزرج : منا أربعة جمعوا القرآن على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم لم يجمعه غيرهم : أبي بن كعب ومعاذ بن جبل وزيد ابن ثابت وأبو زيد (ع وأبو عوانة ، طب ، كر وقال ، هذا حديث حسن صحيح).
٣٦٧٥٦۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ انصار کے دو قبیلے اوس اور خزرج ایک دوسرے پر فخر کرنے لگے اوس نے کہا : ہم میں سے چار لوگ بڑے فضائل کے حامل ہیں خزرج والے بولے : ہم میں سے بھی چار ہیں اوس والوں نے کہا : سعد بن معاذ ہم میں سے ہیں جن کے لیے رب تعالیٰ کا عرش جھوم اٹھا ہم میں وہ شخص بھی ہے جس کی نعش کو شہد کی مکھیوں نے ڈھانپ لیا تھا یعنی عاصم بن ثابت بن افلح۔ خزرج والے بولے : ہم میں ایسے چار اشحاص ہیں جنہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں قرآن جمع کیا حالانکہ آپ کے عہد میں ان کے علاوہ کسی اور نے جمع نہیں کیا : وہ یہ ہیں : ابی بن کعب معاذ بن جبل زید بن ثابت اور ابو زید (رض) اجمعین۔ (رواہ ابو یعلی وابو عوانۃ والطبرانی وابن عساکر وقال ھذا حدیث حسن صحیح)