36760 عن علي قال : أتيت النبي صلى الله عليه وسلم أنا وجعفر وزيد ، فقال لزيد : أنت أخونا ومولانا ! فحجل ، ثم قال لجفعر : أشبهت خلقي وخلقي ! فحجل وراء حجل زيد ، ثم قال لي : أنت مني وأنا منك ، فحجلت وراء حجل جعفر (ش ، ع ، ق).
٣٦٧٦٠۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ میں جعفر اور زید (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ نے زید (رض) سے فرمایا : تم ہمارے بھائی ہو اور ہمارے آزاد کردہ غلام ہو زید (رض) کچھ شرمندہ سے ہوگئے پھر جعفر (رض) سے فرمایا تم خلقت اور اخلاق میں میرے مشابہ ہو زید (رض) کے بعد وہ بھی شرمندہ سے ہوگئے پھر مجھ سے فرمایا : تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں پھر میں بھی جعفر کے بعد شرمندہ سا ہوگیا۔ (رواہ ابن ابی شیبہ وابو یعلی والبیہقی) فائدہ :۔۔۔ یہ شرمندگی کسی گناہ پر نہیں بلکہ یہ وہ شرمندگی ہے جو بادشاہ کے حضور رعایا کو عزت افزائی پر عارضی طور پر لاحق ہوجاتی ہے۔