36761 عن علي بن عبد الله القرشي عن أبيه قال : مر عمر ابن الخطاب بقوم يتمنون فقال : وأنا أتمني معكم ، أتمنى رجالا ملء هذا البيت مثل أبي عبيدة بن الجراح وسالم مولى أبي حذيفة ، إن سالما شديد الحب لله لو لم يخف الله ما عصاه ، وأما أبو عبيدة فسمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول : لكل أمة أمين وامين هذه الامة أبو عبيدة بن الجراح (الدينوري ، كر).
٣٦٧٦١۔۔۔ علی بن عبداللہ قرشی اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب (رض) ایک قوم کے پاس سے گزرے جو آپس میں بیٹھے تمنائیں کر رہے تھے آپ (رض) نے فرمایا : میں بھی تمہارے ساتھ تمنا کرتا ہوں میری تمنا ہے کہ اس گھر جیسا کوئی گھر ہو جو ابو عبیدہ بن الجراح اور سالم مولائے ابو حذیفہ جیسے لوگوں سے بھرا ہو چونکہ سالم اللہ تعالیٰ سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے اگر اسے اللہ کا خوف نہ بھی ہو وہ پھر بھی اللہ کی نافرمانی نہیں کرے گا رہی بات ابو عبیدہ کی سو میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کا امین ابو عبیدہ بن الجراح ہے۔ (رواہ الدینوری وابن عساکر)