36814 عن كعب بن مالك أن أسيد بن حضير كان رجلا حسن الصوت بالقرآن وأنه أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال : إني بينما أنا أقرأ على ظهر بيتي والمرأة في الحجرة والفرس مربوط بباب الحجرة إذ غشيتني مثل السحابة فخشيت أن ينفر الفرس فتفزع المرأة فتسقط فانصرفت ، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : اقرأ يا أسيد ! فان ذلك ملك استمع القرآن (أبو نعيم).
٣٦٨١٤۔۔۔ حضرت کعب بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ حضرت اسید بن حضیر (رض) خوبصورت آواز سے قرآن مجید کی تلاوت کرتے تھے وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کرتے میں اپنے گھر کی چھت پر تلاوت کررہا تھا میری بیوی حجرہ میں تھی جب کہ گھوڑا حجرے کے دروازے پر باندھا ہوا تھا یکایک بادلوں کی مانند کسی چیز نے مجھے ڈھانپ لیا میں خوفزدہ ہوا کہ کہیں گھوڑا نہ بھاگ جائے اور بیوی ڈر کر حمل نہ ساقط کر بیٹھے میں تلاوت ختم کرتے واپس آگیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اسید تلاوت کرتے رہو یہ فرشتہ تھا جو قرآن سننے آیا تھا۔ (رواہ ابو نعیم)