37544 عن واثلة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم جمع فاطمة وعليا والحسن والحسين تحت ثوبه وقال : اللهم ! قد جعلت صلواتك ورحمتك ومغفرتك ورضوانك على إبراهيم وعلى آل إبراهيم ، اللهم ! إن هؤلاء مني وأنا منهم فاجعل صلواتك ورحمتك ومغفرتك ورضوانك علي وعليهم. قال واثلة : وكنت على الباب فقلت : وعلي يا رسول الله بأبي أنت وأمي ! قال : اللهم ! وعلى واثلة (الديلمي).
٣٧٥٤٤۔۔۔ واثلہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت فاطمہ (رض) حضرت علی، حضرت حسن اور حضرت حسین (رض) کو ایک کپڑے تلے جمع کیا اور پھر فرمایا : یا اللہ ! میں نے تیری رحمت مغفرت اور تیری رضا ابراہیم (علیہ السلام) اور آل ابراہیم کے لیے بھیجی ہے۔ یا اللہ ! یہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں لہٰذا اپنی رحمت مغفرت اور رضا مجھ پر اور ان پر نازل فرما۔ واثلہ (رض) کہتے ہیں : میں دروازے پر کھڑا تھا میں نے عرض کیا : یارسول اللہ میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں مجھ پر بھی رحمت ایزدی کا نزول ہو۔ فرمایا : یا اللہ واثلہ پر بھی اپنی رحمت نازل فرما (رواہ الدیلمی)