hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37567

.

كنز العمال

37567
Kanz al-Ummal
37556 عن أبي موسى قال : كنت عند النبي صلى الله عليه وسلم وهو نازل بالجعرانة بين مكة والمدينة ومعه بلال فأتى رسول الله صلى الله عليه وسلم رجل أعرابي فقال : ألا تنجز لي يا محمد ما وعدتني ؟ فقال له رسول الله : أبشر ! فقال له الاعرابي : قد أكثرت علي من البشرى ، فأقبل رسول الله صلى الله عليه وسلم على أبي موسى وبلال كهيئة الغضبان فقال : إن هذا قد رد البشرى فاقبلا أنتما : فقالا : قبلنا يا رسول الله ! فدعا رسول الله صلى الله عليه وسلم بقدح فيه ماء فغسل يديه ووجهه فيه ومج فيه ثم قال لهما : أشربا منه وأفرغا على رؤسكما وفي رواية : وجوهكما ونحوركما وأبشرا ! فأخذا القدح ففعلا ما أمرهما به رسول الله صلى الله عليه وسلم ، فنادتهما أم سلمة من وراء الستر : أن أفضلا لامكما مما في إنائكما ، فأفضلا لها منه طائفة (ع).
٣٧٥٥٦۔۔۔ ابوموسی (رض) کہتے ہیں : میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدمت میں حاضر تھا آپ نے مکہ اور مدینہ کے درمیان مقام جعرانہ میں پڑاؤ کیا ہوا تھا آپ کے ہمراہ بلال (رض) بھی تھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک اعرابی آیا اور کہا : اے محمد آپ نے جو وعدہ مجھ سے کیا تھا وہ پورا نہیں کرتے ہو ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرے لیے بشارت ہے۔ اعرابی بولا : آپ نے مجھے بہت ساری بشارتیں لے لی ہیں چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوموسیٰ (رض) اور بلال (رض) کی طرف غصہ میں متوجہ ہوئے اور فرمایا : اس اعرابی نے بشارت رد کردی ہے لہٰذا تم دونوں بشارت قبول کرلو۔ دونوں نے عرض کیا رسول اللہ ! ہم سے آپ کی خوشخبری قبول فرمائی۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک برتن منگوایا اس میں ہاتھ دھوئے اور چہرہ اقدس دھویا اور منہ میں پانی لیکر اس میں کلی کی پھر ان دونوں سے فرمایا : یہ پانی پی لو۔ اور کچھ اپنے سروں پر انڈیل لو ایک روایت میں ہے کہ اپنے چہروں پر ڈال لو۔
اور سینوں پر ڈال لو۔ خوش ہوجاؤ ابوموسی (رض) اور بلال (رض) نے برتن لیا اور آپ کا حکم بجالایا پردہ کے پیچھے سے حضرت ام سلمہ (رض) نے آواز دی کہ اپنی ماں کے لیے بھی پانی بچادو چنانچہ دونوں نے کچھ پانی برتن میں ام سلمہ (رض) کے لیے بچالیا۔ (رواہ ابویعلی)