38444- "يدرس الإسلام كما يدرس وشي الثوب حتى لا يدري ما صيام ولا صلاة ولا نسك ولا صدقة، وليسرى على كتاب الله في ليلة فلا يبقى في الأرض منه آية، وتبقى طوائف من الناس الشيخ الكبير والعجوز يقولون؟ أدركنا آباءنا على هذه الكلمة: لا إله إلا الله، فنحن نقولها." هـ، ك، هب والضياء - عن حذيفة"
٣٨٤٤٤۔۔۔ اسلام ایسے مٹ جائے گا جیسے کپڑے کے نقش ونگار مٹ جاتے ہیں یہاں تک یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ روزے، نماز، قربانی اور صدقہ کیا ہیں۔ اور ایک رات میں اللہ کی کتاب کو اٹھالیا جائے گا۔ کہ زمین پر اس کی ایک آیت بھی باقی نہیں رہے گی۔ اور لوگوں کی جماعتیں باقی رہیں گی جن میں سے بےحد بوڑھا اور انتہائی بڑھیا ہوگی وہ کہیں گے : ہم نے اپنے آباء و اجداد کو اس کلمہ لا الہٰ الا اللہ کو پڑھتے پایا تھا ہم بھی یہی پڑھتے ہیں۔ (ابن ماجہ، حاکم، بیھقی والضیاء والضیاء عن حذیفہ)