hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40695

.

كنز العمال

40695
Kanz al-Ummal
40682- مسند ثابت بن يزيد الأنصاري" عن عامر بن سعد قال: دخلت على قرظة بن كعب وثابت بن يزيد وأبي مسعود الأنصاري وإذا عندهم جوار وأشياء فقلت: تفعلون هذا وأنتم أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم! فقالوا: إن كنت تسمع وإلا فامض، فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم رخص لنا في اللهو عند العرس وفي البكاء عند الموت."أبو نعيم".
٤٠٦٨٢۔۔۔ (مسند ثابت بن یزید الانصاری) عامربن سعد سے روایت ہے کہ میں قرظۃ بن کعب ثابت بن یزید اور ابومسعود انصاری (رض) کے پاس گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ان کے پاس کچھ لونڈیاں اور دوسری اشیاء ہیں میں نے تعجب سے کہا : آپ لوگ اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہو کر یہ کام کرتے ہیں ؟ انھوں نے کہا : سننا چاہتے ہو تو سنوورنہ چلے جاؤ اس واسطے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں شادی کے موقعہ پر کھیل کود اور موت کے وقت رونے کی اجازت دی ہے۔ ابونعیم