4074 – "يس" "علي" عن علي قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من استمع إلى سورة يس عدلت له عشرين دينارا في سبيل الله، ومن قرأها عدلت له عشرين حجة متقبلة، ومن كتبها وشربها أدخلت في جوفه ألف نور، وألف رحمة، وألف بركة، ونزعت من قلبه كل غل وداء". "ابن مردويه" وسنده واه.
4074: (سورة یس) (علی (رض)) حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس نے سورة یس کو سنا اس کے لیے راہ خدا میں بیس دینار خرچ کرنے کا اجر لکھا جائے گا؛۔ اور جس نے سورة یس کو پڑھا اس کے لیے بیس مقبول حج کے برابر ہوگا اور جس نے سوہ یس کو لکھ کر پیا اس کے پیٹ میں سو نور، سو رحمتیں اور سو برکتیں لکھی جائیں گی اور اس کے دل سے ہر طرح کا کھوٹ اور بیماری نکال دی جائے گی۔ رواہ ابن مردویہ۔
کلام : اس روایت کی سند کمزور ہے۔