4232 - عن عمر قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يطوف بالبيت يوم الفتح، فلما فرغ أتى المقام فقال هذا مقام إبراهيم، قال عمر: أفلا تتخذه مصلى يا رسول الله؟ فأنزل الله {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلّىً} . "سفيان بن عيينة في جامعه".
4232: حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : فتح مکہ کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے تو طواف سے فراغت کے بعد مقام ابراہیم پر تشریف لائے اور فرمایا : ھذا مقام ابینا ابراہیم یہ وہ جگہ ہے جہاں ہمارے والد ابراہیم (علیہ السلام) کھڑے ہوئے تھے۔
حضرت عمر (رض) نے فرمایا : یا رسول اللہ ! ہم اس مقام کو جائے نماز نہ بنالیں (یعنی ہمیشہ یہاں دوران حج وعمرہ دو رکعت ادا کرلیا کریں) تو اللہ پاک نے یہ فرمان نازل کیا۔
واتخذوا من مقام ابراہیم مصلی۔ اور مقام ابراہیم کو جائے نماز بنا لو۔ سفیان بن عیینہ فی جامعہ۔