42589 إني كنت نهيتكم عن زيارة القبور ، وأكل لحوم الاضاحي فوق ثلاث ، وعن نبيذ الاوعية ، ألا ! فزوروا القبور فانها تزهد في الدنيا وتذكر الآخرة ، وكلوا لحوم الاضاحي وأبوا شئتم فانما نهيتكم عنه إذ الخير قليل توسعة على الناس ، ألا ! إن وعاء لا يحرم شيئا ، وإن كل مسكر حرام (ك ، ق - ابن مسعود).
42589: ۔ میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے روک دیا تھا اور تین دن سے زیادہ قربانی کے گوشت کھانے سے منع کردیا تھا، اور برتنوں میں نبیذ سے منع کیا تھا آگاہ رہو قبروں کی زیارت کیا کرو کیونکہ اس سے دنیا سے بےرغبتی اور آخرت کی رغبت پیدا ہوتی ہے اور قربانی کا گوشت کھایا کرو اور اسے روک کر رکھا کرو، میں تو اس لیے منع کیا تھا جب (لوگوں کے پاس) مال کم تھا تاکہ لوگوں کے لیے کشادگی ہو، اور خبردار کوئی برتن کسی چیز کو حرام نہیں کرتا البتہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ حاکم، بیہقی عن ابن مسعود۔