5044- عن حفصة أنها سمعت أباها يقول: "اللهم ارزقني قتلا في سبيلك ووفاة في بلد نبيك، قلت أنى ذلك؟ قال: إن الله يأتى بأمره أين شاء". "ابن سعد حل".
5044: ۔۔ حفصہ (رض) سے مروی ہے کہ انھوں نے اپنے والد (حضرت عمر (رض) بن خطاب) کو یہ دعا کرتے سنا :
اللھم ارزقنی قتلا فی سبیلک و وفاۃ فی بلد نبیک۔
اے اللہ ! مجھے اپنے راستے میں شہادت نصیب کر اور اپنے نبی کے شہر میں موت دے۔ میں نے پوچھا : یہ کیسے ممکن ہے ؟ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اللہ پاک چاہتا ہے تو اپنا حکم کہیں سے بھی پورا فرما دیتا ہے۔ ابن سعد، حلیۃ الاولیاء۔
فائدہ : ۔۔ اللہ پاک نے آپ کی دعا قبول فرمائی اور ابو لؤلؤ مجوسی نے آپ کو فجر کی نماز میں پیٹ میں چھرا گھونپ دیا اور کوئی دو تین دوار کیے۔ اسی صدمے میں آپ کی موت ہوئی اور آپ (رض) نے شہادت پائی وہ بھی اپنے نبی کے شہر میں۔