8676- عن بريدة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، كان يتعاهد الأنصار ويأتيهم ويسأل عنهم، فبلغه أن امرأة منهم مات ابنها، فجزعت عليه جزعا شديدا، فأتاها يعزيها، فأمرها بتقوى الله والصبر، فقالت: يا رسول الله إني امرأة رقوب لا ألد، ولم يكن لي ولد غيره، فقال: الرقوب التي يبقى لها ولد.
ابن النجار.
٨٦٧٦۔۔۔ حضرت بریدہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انصار کی دیکھ کرتے ان کے پاس آتے اور ان کا حال احوال پوچھتے ، آپ کو پتہ چلا کہ ایک عورت کا بچہ فوت ہوگیا ہے، جس پر اس نے سخت واویلا مچایا ہے اس پر تعزیت کے لیے اس کے ہاں تشریف کے گئے، اور اسے اللہ تعالیٰ سے ڈرنے اور صبر کرنے کا حکم دیا، تو اس نے کہا : یا رسول اللہ ! میں ایسی عورت ہوں جس کے ہاں بچہ نہیں ہوتا تھا اور میرا یہی بچہ تھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مصیبت زدہ وہ ہے جس کا بچہ بچ جائے۔ (ابن النجار)