hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 9021

.

كنز العمال

9021
Kanz al-Ummal
9021- عن صهيب قال: قدمت على النبي صلى الله عليه وسلم وبين يديه تمر وخبز، فقال: أدن فكل، فأخذت تمرا فأكلته، فقال: تأكل تمرا وبك رمد؟ فقلت: يا رسول الله إنما أمضغ بناحية أخرى، فتبسم رسول الله صلى الله عليه وسلم. الروياني "كر".
٩٠٢١۔۔۔ حضرت صہیب (رض) سے روایت ہے فرمایا : میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آپ کے سامنے کھجوریں پڑی ہوئی تھیں ، آپ نے فرمایا : قریب ہوجاؤ، کھاؤ ! میں ایک کھجور لے کر کھانے لگا، (میری آنکھوں کی طرف دیکھ کر) آپ نے فرمایا : تم کھجوریں کھا رہے ہو جبکہ تمہیں آنکھوں کی تکلیف ہے ؟ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! میں دوسری جانب سے چبارہا ہوں ، تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرادیئے۔ (الرویانی، ابن عساکر)