HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

21547

21547- يا عم ألا أصلك ألا أحبوك ألا أنفعك؟ قال: بلى يا رسول الله قال: فصل يا عم أربع ركعات تقرأ في كل ركعة بفاتحة الكتاب وسورة، فإذا انقضت القراءة فقل: الله أكبر والحمد لله وسبحان الله ولا إله إلا الله خمس عشرة مرة قبل أن تركع، ثم اركع فقلها عشرا قبل أن ترفع رأسك، ثم ارفع رأسك فقلها عشرا قبل أن تسجد، ثم اسجد فقلها عشرا قبل أن ترفع رأسك، ثم ارفع رأسك فقلها عشرا، ثم اسجد فقلها عشرا، ثم ارفع رأسك فقلها عشرا قبل أن تقوم، فتلك خمس وسبعون في كل ركعة وهي ثلاثة مائة في أربع ركعات فلو كانت ذنوبك مثل رمل عالج غفرها الله لك، إن لم تستطع أن تصليها في كل يوم فصلها في كل جمعة، فإن لم تستطع فصلها في كل شهر، فإن لم تستطع فصلها في كل سنة. "ت هـ عن أبي رافع".
21548 ۔۔۔ اے چچا ! کیا میں تجھے ایک صلہ نہ دوں ؟ کیا میں تجھے ایک خیر نہ دوں ؟ کیا میں تجھے ایک نفع مندشے نہ دوں ؟ انھوں نے عرض کیا : کیوں نہیں یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : چار رکعات پڑھ ۔ ہر رکعت میں فاتحۃ الکتاب اور کوئی سورت پڑھ۔ پھر قرات کے بعد پندرہ بار پڑھ : اللہ اکبر والحمد للہ و سبحان اللہ ولا الہ الا اللہ “۔ رکوع سے قبل پھر رکوع کر اور دس بار پڑھ سر اٹھانے سے قبل ، پھر سر اٹھا اور دس بار پڑھ سجدہ کرنے سے قبل ، پھر سجدہ کر اور سر اٹھانے سے قبل دس بار پڑھ ۔ پھر سر اٹھا اور دس بار پڑھ ، پھر سجدہ کر اور دس بار پڑھ ، پھر سر اٹھا اور کھڑا ہونے سے قبل بیٹھ کر دس بار پڑھ ، یہ رکعت میں پچھتر کی تعداد ہوگئی اور چار رکعات میں تین سو کی تعداد ہوگئی ۔ گر تیرے گناہ ریت کے ذرات سے زیادہ یا فرمایا سمندر کی جھاگ سے زیادہ ہوں گے اللہ پاک اس کو بخش دے گا ، پوچھا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ نماز ہر روز کون پڑھ سکتا ہے ؟ ارشاد فرمایا : اگر ہر روز نہیں پڑھ سکتا تو ہر جمعہ میں ایک بار پڑھا کر ، اگر یہ بھی کرسکتا تو ہر ماہ میں ایک بار پڑھا کر اور اگر اس کی بھی ہمت نہیں کرسکتا تو ہر سال میں ایک بار پڑھ لیا کر ۔ (الترمذی غریب ، ابن ماجہ ، الکبیر للطبرانی عن ابی رافع) کلام : ۔۔۔ امام ابن جوزی (رح) نے اس روایت کو موضوعات میں شمار کرکے غلطی کی ہے ، امام ابن عساکر نے اس کو عن ابی رافع عن العباس کے طریق سے نقل کیا اور فرمایا یہ حضرت ابو رافع (رض) کی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کردہ حدیث ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔