HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37051

37041- عن خريم بن فاتك قال: خرجت في بغاء إبل لي فأصبتها بالأبرق أبرق العزاف1 فعقلتها وتوسدت ذراع بعير منها وذلك حدثان خروج النبي صلى الله عليه وسلم ثم قلت: أعوذ بكبير هذا الوادي! أعوذ بعظيم هذا الوادي! وكذلك كانوا يصنعون في الجاهلية، فإذا هاتف يهتف بي ويقول: ويحك عذ بالله ذي الجلال. ... منزل الحرام والحلال ووحد الله ولا تبالي. ... ما هول ذي الجن من الأهوال إذ يذكر الله على الأميال. ... وفي سهول الأرض والجبال وصار كيد الجن في سفال. ... إلا التقى وصالح الأعمال فقلت: يا أيها الداعي ما تحيل. ... أرشد عندك أم تضليل قال: هذا رسول الله ذو الخيرات. ... جاء بياسين وحاميمات وسور بعد مفصلات. ... محرمات ومحللات يأمر بالصوم وبالصلاة. ... ويزجر الناس عن الهنات قد كن في الأنام منكرات ... قلت: من أنت يرحمك الله؟ قال: أنا مالك بن مالك بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم على جن أهل نجد، قلت: لو كان لي من يكفيني إبلي هذه لأتيته حتى أومن به، قال: أنا أكفيكها حتى أؤديها إلى أهلك سالمة إن شاء الله تعالى، فاعتقلت بعيرا منها ثم أتيت المدينة فوافقت الناس يوم الجمعة وهم في الصلاة، فقلت يقضون الصلاة ثم أدخل فإني دائب1 أنيخ راحلتي إذ خرج إلي أبو ذر فقال لي: يقول لك رسول الله صلى الله عليه وسلم: ادخل، فدخلت، فلما رآني قال: ما فعل الشيخ الذي ضمن لك أن يؤدي إبلك إلى أهلك سالمة؟ أما إنه قد أداها إلى أهلك سالمة: قلت: رحمه الله! فقال النبي صلى الله عليه وسلم: أجل رحمه الله. "طب، كر".
٣٧٠٤١۔۔۔ حضرت خریم بن فاتک (رض) کہتے ہیں : میں اپنے اونٹوں کی تلاش میں گھر سے نکلا چنانچہ مقام ” ابرق
العزاف “ میں اونٹ مجھے مل گئے میں نے وہیں اونٹ باندھ دیئے اور ایک اونٹ کی دستی کو سرہانہ بناکر وہیں لیٹ گیا یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ کی ہجرت کے ابتدائی زمانہ کی بات ہے پھر میں نے کہا : میں ان وادی کے بڑے کرتے دھرتے کی پناہ مانگتا ہوں میں اس وادی کے عظیم کی پناہ مانگتا ہوں جاہلیت میں لوگوں کو جب کھلے آسمان تلے رارت ہوجائی اپنے بچاؤ کے لیے یہی کرتے تھے یکایک ہاتف غیبی کی آواز سنی کوئی کہہ رہا تھا۔
ویسحک عذباللہ ذی الجلال
منزل اللہ والا تبالی
مساھول ذی الجن من الاھوال
اذیذکراللہ علی الامیسال
قفی سول الارض والجبال
وصارکیدالجن فی سفال
الاالتقی و صالح الاعمال
تیرا ناس ہو ! اللہ عزوجل کی پناہ مانگ جو حلال و حرام کا نازل کرنے والا ہے اور اللہ کی توحید کا اقرار کر پھر تمہیں جنات کی ہول ناکیوں کی کوئی پروا نہیں ہوگی : جب زمین کے نشیب و فراز میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جارہا ہو جنات کے مکروفریب بیکار ہوجاتے ہیں صرف تقویٰ اور نیک اعمال ہی کام آتے ہیں۔
میں نے جواب میں یہ شعر بڑھ دیا :
یا ایھا الداعی ماتخیل
رشدعندک ام تضلیل
اے پکارنے والے : تمہارا کیا خیال ہے آیا کہ تمہارے پاس رشد و ہدایت ہے یا سراسر گمراہی ہے۔
اس نے جواب میں کہا :
ھذا رسول اللہ ذوالخیرات
جاء بیاسین وحامیمات
وسور بعد مفصلات
محرمات ومحلات
یامرابالصوم والصلاۃ
ویزجدالناس عن الھنات
قدکن فی الانامنکرات
یہ اللہ کا رسول ہے جو بھلائیوں کا سراپا ہے جو یسں اور ہم والی سورتیں لایا ہے جو مفصلات اور دیگر بہت ساری سورتیں
لایا ہے وہ سورتیں حلال کرنے والی بھی ہیں اور حرام کرنے والی بھی ہیں وہ نماز اور روزے کا حکم دیتا ہے اور لوگوں کو برائیوں سے روکتا ہے جب کہ لوگوں میں منکرات کا اضافہ ہورہا ہے۔
میں نے کہا : اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے تو ہے کون ؟ اس نے کہا : میں مالک بن مالک ہوں مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل نجد کے جنات پر امیر مقرر کرکے بھیجا ہے۔ میں نے کہا : اگر میرے ان اونٹوں کی کوئی دیکھ بھال کرتا میں اس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جاتا اور اس پر ایمان لاتا ۔ اس نے کہا : میں تمہارے اونٹوں کی ذمہ داری لیتا ہوں حتیٰ کہ میں انھیں صبح شام تیرے گھر والوں تک پہنچادوں انشاء اللہ تعالیٰ ۔ میں نے ایک اونٹ تیار کیا اور مدینہ پہنچ گیا اس وقت لوگ نماز جمعہ میں تھے میں نے سوچا لوگ نماز پڑھ لیں میں پھر داخل ہوں گا چونکہ میں تھکا ہوا تھا اتنی دیر میں میں تھوڑا سستا بھی لیتا ہوں، میں نے اپنااونٹ بٹھایا۔ اتنے میں ابوذرغفاری (رض) میری طرف باہر نکلے اور مجھ سے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہیں اندر آنے کا حکم دیتے ہیں۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا : بوڑھے بزرگ نے کیا کیا جس نے تمہارے اونٹ صحیح سالم تمہارے گھر تک پہنچانے کی ضمانت دی تھی ؟ اس نے تو تمہارے اونٹ تمہارے گھر صحیح وسالم پہنچادیئے ہیں۔ میں نے کہا : اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے۔ (رواہ الطبرانی وابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37051 | undefined - Hadith.one