HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37052

37042- "أيضا" عن أبي هريرة قال: قال خريم بن فاتك لعمر بن الخطاب: يا أمير المؤمنين! ألا أخبرك كيف كان بدو إسلامي؟ قال: بلى، قال: بينا أنا في طلب نعم لي أنا منها على أثر إذ جنني الليل بأبرق العزاف فناديت بأعلى صوت: أعوذ بعزيز هذا الوادي من سفهاء قومه! فإذا هاتف يهتف: ويحك عذ بالله ذي الجلال. ... والمجد والنعماء والأفضال واقرء آيات من الأنفال. ... ووحد الله ولا تبالي قال: فذعرت ذعرا شديدا، فلما رجعت إلى نفسي قلت: يا أيها الهاتف ما تقول. ... أرشد عتدك أم تضليل بين لنا هديت ما الحويل ... قال: إن رسول الله ذو الخيرات. ... بيثرب يدعو إلى النجاة يأمر بالصوم وبالصلاة. ... ويزع الناس عن الهنات قال: فانبعثت راحلتي فقلت: أرشدني رشدا هديت. ... لاجعت ولا عريت ولا برحت سيدا مقيت. ... وتؤثر على الخير الذي أتيت قال: فاتبعني وهو يقول: صاحبك الله وسلم نفسكا. ... وبلغ الأهل وادي رحلكا آمن به أفلح ربي حقكا. ... وانصره أعز ربي نصركا قلت: من أنت يرحمك الله؟ قال: أنا عمرو بن أثال وأنا عامله على جن نجد المسلمين وكفيت إبلك حتى تقدم على أهلك، فدخلت المدينة ودخلت يوم الجمعة فخرج إلي أبو بكر الصديق فقال: ادخل رحمك الله! فإنه قد بلغنا إسلامك، قلت: لا أحسن الطهور فعلمني فدخلت المسجد فرأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم على المنبر يخطب كأنه البدر وهو يقول: ما من مسلم توضأ فأحسن الوضوء ثم صلى صلاة يحفظها ويعقلها إلا دخل الجنة. فقال لي عمر بن الخطاب: لتأتين على هذا ببينة أو لأنكلن بك! فشهد لي شيخ قريش عثمان بن عفان، فأجاز شهادته."الروياني، كر".
٣٧٠٤٢۔۔۔” ایضا “ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ حضرت خریم بن فاتک (رض) نے حضرت عمر (رض) سے کہا : اے امیرالمومنین ! میں آپ کو نہ بتاؤں کہ میرے اسلام قبول کرنے کی ابتداء کیسے ہوئی ؟ عمر (رض) نے فرمایا : کیوں نہیں ضرور بتاؤخریم (رض) نے کہا : ایک مرتبہ میں اپنے چوپایوں کی تلاش میں تھا میں ان کے نشانات کا پیچھا کرتے کرتے رارت ہوگئی اور مقام ” ابرق عزاف “ میں مجھے اونٹ مل گئے اور مجھے یہیں رات گزارنی پڑی میں نے باآواز بلند کہا : میں اسوادی کے بڑے کی پناہ مانگتا ہوں اس کی قوم کے بیوقوفوں سے یکایک ہاتف غیبی کی آواز آئی۔
ویحک عذباللہ ذی الجلال
والمجد والنعماء والافضال
واقسراء آیات من الانفال
ووحد اللہ ولا تبالی
تیرا ناس ہو ! اللہ عزوجل کی پناہ مانگ جو بزرگی نعمتوں اور فصلوں والا ہے سورت انضال کی آیات پڑھو اور اللہ تعالیٰ کی توحید کا اقرار کرکے بے پروا ہوجاو۔
خریم (رض) کہتے ہیں : میں بہت زیادہ خوفزدہ ہوا جب میری طبیعت بحال ہوئی میں نے کہا :
یا ایھا الھاتف ماتقول
ارشد عندک ام تضلیل
بین لناھدیت ماالحویل
اے ہاتف تم کیا کہتے ہو کیا تیرے پاس رشد و ہدایت کا سامان موجود ہے یا گمراہی کی بات کررہے ہو بات واضح کرو
تمہیں ہدایت ملی ہے یا ہوا میں باتیں کررہے ہو۔
ھاتف نے جو ابایہ اشعار پڑھے :
ان رسول اللہ ذالخیرات
بیثرب یدعوالی البجاۃ
یامربالصوم وبالصلاۃ
ویزع الناس عن الھنات
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو بھلائیوں والے ہیں یثرب میں مقیم ہیں اور نجات کی طرف بلاتے ہیں نماز و روزہ کا حکم دیتے ہیں اور لوگوں کو برائیوں سے روکتے ہیں۔
خریم (رض) کہتے ہیں : میری اونٹنی کھڑی ہوگئی اور میں نے جو ابایہ اشعار کہے :
ارشدنی رشد وھدایت
لاجعت ولا غریت
ولا برحت سیلامقیت
وتوثرعلی الخیرالذی اتیت
مجھے راہ ہدایت کی طرف راہنمائی کرو جو ہدایت تمہیں ملی ہے جس میں تمہیں نہ بھوکا ہونا پڑا ہے اور نہ ہی ننگا ہونا پڑا تم میرے سردار ہوگے جو بھلائی تمہیں ملی ہے اسے ترجیح دو ۔
اس نے جواب دیا :
صاحبک اللہ وسلم نفسکا
وبلغ الاھل وادی رحلکا
امن بہ افلح ربی حقکا
وانصرہ اعزربی نصرکا
اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے اپنے آپ کو سلامی میں رکھو اور تمہارے اونٹ تمہارے گھر والوں تک پہنچ جائیں گے اس پر ایمان لاؤ میرا رب تمہیں کامیاب کرے گا اس رسول کی مدد کرو میرا رب تمہاری مدد کرے گا۔
میں نے کہا : اللہ تجھ پر رحم فرمائے تو کون ہے ؟ اس نے کہا : میں عروبن اثال ہوں اور مبعوث ہونے والے نبی آخرالزماں کا نجد کے مسلمانوں پر عامل ہوں میں تمہارے اونٹوں کا ذمہ دار ہوں حتیٰ کہ تم اپنے گھر واپس لوٹ آؤ چنانچہ میں مدینہ پہنچ گیا اور جمعہ کا دن تھا ابوبکر (رض) باہر تشریف لائے اور فرمایا : اللہ تجھ پر رحم فرمائے داخل ہوجاؤ ہمیں تمہارے اسلاقم کی خبر پہنچ چکی ہے میں نے عرض کیا : مجھے طہارت حاصل کرنے کا طریقہ نہیں آتا مجھے طہارت کا طریقہ بتادو میں مسجد میں داخل ہوا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو منبر پر خطبہ ارشاد فرماتے دیکھا آپ کی صورت اقدس ایسی لگی جیسے چوھودیں کا چاند چمک رہا ہو آپ فرما ہے تھے : جو مسلمان بھی اچھی طرح سے وضو کرتا ہے اور پھر نماز پڑھتا ہے دھیان رکھتے ہوئے اور سوچ سمجھ کر وہ جنت میں داخل ہوجائے گا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : تم اس دعوے ہر گواہ لاؤ ورنہ میں تمہیں ضرور سزادوں گا چنانچہ قریش کے ایک بزرگ عثمان بن عفان نے میرے لیے گواہی دی اور عمر (رض) نے ان کی گواہی قبول کرلی۔ (رواہ الرویانی وابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37052 | undefined - Hadith.one