HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37054

37044- عن موسى بن عبيدة عن زيد بن عبد الرحمن عن أمه حجة بنت قرط عن أمها عقيلة بنت عتيك بن الحارث عن أمها أم قريرة بنت الحارث قالت: جئنا رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم فتح مكة وهو نازل بالأبطح وقد ضربت عليه قبة حمراء فبايعناه واشترط علينا، قالت: فبينما نحن كذلك إذ أقبل سهيل بن عمرو أحد بني عامر بن لؤي كأنه جمل أورق فلقيه خالد بن رباح أخو بلال بن رباح وذلك بعد ما طلعت الشمس فقال: ما منعك أن تعجل الغدو على رسول الله صلى الله عليه وسلم إلا النفاق! والذي بعثه بالحق أن لولا شيء لضربت بهذا السيف فلحتك! وكان رجلا أعلم، فانطلق سهيل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: ألا ترى ما يقول لي هذا العبد؟ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: دعه فعسى أن يكون خيرا منك فتلتمسه فلا تجده، فكانت هذه عليه أشد من الأولى."أبو نعيم".
٣٧٠٤٤۔۔۔ موسیٰ بن عبیدہ ، زندبہ عبدالرحمن اپنی والدہ حجہ بنت قرط وہ اپنی ماں عقیلہ بنت عیتک بن حارث سے وہ اپنی والدہ قریرہ بنت حارث سے روایت نقل کرتے ہیں وہ کہتی ہیں ہم فتح مکہ کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ ابطح میں ٹھہرے ہوئے تھے آپ پر سرخ رنگ کا قبہ (جھگا) بنادیا گیا تھا ہم نے آپ کے دست اقدس پر بیعت کی اور آپ نے چند شرائط پر ہم سے بیعت لے لی اسی اثناء میں بنی عامر بن لوی کا ایک شخص سہیل بن عمروسامنے سے چلتا ہوا آیاوہ یوں لگتا تھا جیسے خاکستری رنگ کا اونٹ ہو۔ حضرت بلال (رض) کے بھائی حضرت خالد بن رباح (رض) سے اس کی ملاقات ہوئی جب کہ سورج طلوع ہوچکا تھا خالد (رض) بولے : تمہیں بجزنفاق کے کسی چیز نے نہیں روکا کہ تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوجاؤ قسم اس ذات کی جس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو برحق مبعوث کیا ہے اگر ایک وجہ نہ ہوتی میں تمہیں تلوار سے دولخت کردیتا ۔ چنانچہ سہیل بن عمرو سمجھدار شخص تھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گیا اور کہا : کیا آپ نہیں دیکھتے کہ یہ غلام مجھے کیا کہتا ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے چھوڑدو کیا بعیدوہ تم سے بدرجہا بہتر ہو اور پھر تم اسے ڈھونڈو اسے نہ پاسکو۔ چنانچہ اس کے لیے یہ بات پہلی سے زیادہ سخت تھی۔ (رواہ ابونعیم)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔