HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

39065

39052- أنا سيد ولد آدم يوم القيامة ولا فخر، وبيدي لواء الحمد ولا فخر، وما نبي يومئذ آدم فمن سواه إلا تحت لوائي، وأنا أول من تنشق عنه الأرض ولا فخر، فيفزع الناس ثلاث فزعات فيأتون آدم فيقولون: أنت أبونا آدم فاشفع لنا إلى ربك، فيقول: إني أذنبت ذنبا أهبطت منه إلى الأرض ولكن ائتوا نوحا فيأتون نوحا فيقول: إني دعوت على أهل الأرض دعوة فأهلكوا ولكن اذهبوا إلى إبراهيم، فيأتون إبراهيم فيقول: إني كذبت ثلاث كذبات ما منها كذبة إلا ما حل بها عن دين الله تعالى ولكن ائتوا موسى، فيأتون موسى فيقول: إني قد قتلت نفسا ولكن ائتوا عيسى فيأتون عيسى فيقول: إني عبدت من دون الله ولكن ائتوا محمدا، فيأتوني فأنطلق معهم فآخذ بحلقة باب الجنة فأقعقعها فيقال: من هذا؟ فأقول: محمد، فيفتحون لي ويرحبون فيقولون: مرحبا! فأخر ساجدا فيلهمني الله من الثناء والحمد فيقال لي: ارفع رأسك، سل تعطه واشفع تشفع، وقل يسمع لقولك، وهو المقام المحمود الذي قال الله تعالى {عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَاماً مَحْمُوداً} . "ت وابن خزيمة - عن أبي سعيد، إلا قوله "فآخذ بحلقة باب الجنة فأقعقعها، فإنها عن أنس".
٣٩٠٥٢۔۔۔ میں قیامت کے روز اولاد آدم کا سردار ہوں گا اور مجھے کوئی فخر نہیں۔ میرے ہاتھ حمد کا جھنڈا ہوگا اور مجھے اس پر کوئی فخر نہیں، اس روز ہر نبی آدم (علیہ السلام) اور ان کے علاوہ (سب) میرے جھنڈے تلے ہوں گے۔ اور سب سے پہلے میری قبر کھلے گی اور مجھے کوئی فخر نہیں۔ لوگ تین مرتبہ گھبرائیں گے پھر وہ آدم (علیہ السلام) کے پاس آکر کہیں گے : آپ ہمارے باپ آدم ہیں ہمارے لیے اپنے رب سے سفارش کریں، وہ فرمائیں گے : مجھ سے ایک خطا ہوگئی جس کی وجہ سے مجھے زمین پر اتار دیا گیا البتہ تم نوح کے پاس جاؤ وہ نوح (علیہ السلام) کے پاس جائیں گے وہ فرمائیں گے : میں نے اہل زمین کے لیے بددعا کی تو وہ ہلاک کردئیے گئے البتہ تم ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس جاؤ، وہ ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے، فرمائیں گے : میں نے تین بارتوریہ کیا (جو بظاہر جھوٹ تھا) جو اللہ تعالیٰ کے دین میں حلال نہیں، البتہ تم موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس جاؤ چنانچہ وہ موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے : وہ فرمائیں گے : میں نے ایک شخص قتل کردیا تھا البتہ تم عیسیٰ کے پاس جاؤ تو وہ عیسیٰ (علیہ السلام) کے پاس آئیں، وہ فرمائیں گے : میں نے ایک شخص قتل کردیا تھا البتہ تم عیسیٰ (علیہ السلام) کے پاس جاؤ تو وہ عیسیٰ (علیہ السلام) کے پاس آئیں، وہ فرمائیں گے : میری اللہ کے سوا عبادت کی گئی ہے البتہ تم لوگ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جاؤ۔ چنانچہ وہ میرے پاس آئیں گے، میں ان کے ساتھ جاؤں گا اور جنت کے دروازے کے حلقہ کو پکڑ کر کھٹکھٹاؤں گا، کہا جائے گا : کون ہے ؟ میں کہوں گا : محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، تو وہ میرے لیے دروازہ کھول کر مجھے خوش آمدید کہیں گے، تو میں سجدے میں پڑجاؤں گا اللہ تعالیٰ مجھے حمدوثناء کا الہام کرے گا پھر مجھے کہا جائے گا : اپنا سراٹھاؤ، مانگو تمہیں دیا جائے گا شفاعت کرو تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی کہو تمہاری بات سنی جائے گی وہ مقام محمود ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ” عنقریب تجھے تیرا رب مقام محمود پر مبعوث فرمائے “ (ترمذی وابن خزیمہ عن ابی سعید الاقولہ فاخذ بحلقۃ باب الجنۃ فاقعقعھا فرانھا عن انس)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ١٣١٦۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔