HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

39815

39802- "مسند محجن بن الأدرع "يا أيها الناس! قد خبأت لكم صوتي منذ أربعة أيام لأسمعكم، ألا فهل من امرئ بعثه قومه فقالوا: أعلم لنا ما يقول رسول الله صلى الله عليه وسلم! قال: ألا ثم لعله أن يلهيه حديث نفسه أو حديث صاحبه أو يلهيه الضلال، ألا! إني مسؤل هل بلغت، ألا! فاسمعوا تعيشوا، ألا اجلسوا، فجلس الناس، ضن ربكم بخمس من الغيب لا يعلمهن إلا هو! علم المنية قد علم متى منية أحدكم ولا تعلمونه، وعلم المني حين يكون في الرحم قد علم ولا تعلمونه، وعلم ما في غد قد علم ما أنت ظاعن غدا ولا تعلمه، وعلم الغيث يشرف عليهم آزلين مشفقين ويظل ربك يضحك قد علم أن غوثكم قريب، وعلم يوم الساعة، تلبثون ما لبثت ثم تبعث الصيحة، فلعمر إلهك ما تدع على ظهرها من شيء إلا مات والملائكة الذين مع ربك فأصبح ربك يتطوف في الأرض، وخلت عليه البلاد فأرسل ربك السماء يهضب من عند العرش فلعمر إلهك ما يدع عليها من مصرع قتيل ولا مدفن ميت إلا شقت الأرض عنه، ويخلقه من قبل رأسه فيستوي جالسا فيقول ربكم: مهيم لما كان فيه؟ يقول: يا رب! أمس اليوم لعهده بالحياة يحسبه حديثا قيل: يا رسول الله! كيف يجمعنا بعد ما تمزقنا الرياح والبلاء والسباخ؟ قال: أنبئك بمثل ذلك! هي في إل الله تعالى الأرض أشرفت عليها وهي مدرة بالية فقلت: لا تحي أبدا، ثم أرسل ربك عليها السماء فلم تلبث عنها الأيام يسيرا! حتى أشرفت عليها فإذا هي شربة واحدة، ولعمر إلهك لهو أقدر على أن يجمعكم من الماء على أن يجمع نبات الأرض فتخرجون من الأجداث من مصارعكم فتنظرون إليه ساعة وينظر إليكم. قيل: يا رسول الله! كيف ونحن ملء الأرض وهو شخص واحد ينظر إلينا وننظر إليه؟ قال: أنبئك بمثل ذلك في ال الله، الشمس والقمر آية منه صغيره ترونهما في ساعة واحدة ويريانكم لا تضامون في رؤيتهما، ولعمر إلهك لهو أقدر على أن يراكم وترونه منهما أن ترونهما ويريانكم، قيل: يا رسول الله! فما يفعل بنا ربنا إذا لقيناه؟ قال: تعرضون عليه بادية له صفحاتكم لا يخفى عليه منكم خافية فيأخذ ربكم بيده غرفة من الماء فينضح بها قبلكم، فلعمر إلهك ما تخطئ وجه واحد منكم قطرة، فأما المسلم فتدع وجهه مثل الريطة البيضاء، وأما الكافر فتخطمه مثل الحمم الأسود، ألا! ثم ينصرف عنكم ويتفرق على أثره الصالحون، فتسلكون جسرا من النار يطأ أحدكم على الجمر فيقول: حس، يقول ربك أوانه: ألا فتطلعون على حوض الرسول، لا يظمأ والله ناهلة، فلعمر إلهك ما يبسط أحد منكم يده إلا وقع عليها قدح يطهره من الطوف والبول والأذى، ويحبس الشمس والقمر فلا ترون منهما واحدا قيل: يا رسول الله! فبم نبصر يومئذ؟ قال: مثل بصر ساعتك هذه وذلك مع طلوع الشمس، قيل: يا رسول الله فبم نجازى من سيئاتنا وحسناتنا؟ قال: الحسنة بعشر أمثالها والسيئة بمثلها أو تغفر، قيل: فما الجنة وما النار؟ قال: لعمر إلهك! إن للنار سبعة أبواب ما منهن باب إلا أن يسير الراكب بينهما سبعين عاما، وإن للجنة ثمانية أبواب ما منها بابان إلا أن يسير الراكب بينهما سبعين عاما، قيل: فعلى ما نطلع من الجنة؟ على أنهار من عسل مصفى، وأنهار من كأس ما بها من صداع ولا ندامة، وأنهار من لبن لم يتغير طعمه، وأنهار من ماء غير آسن، وفاكهة، ولعمر إلهك ما تعلمون وخير مثله معه، وأزواج مطهرة والصالحات للصالحين تلذونهن مثل لذاتكم في الدنيا ويلذذنكم غير أن لا توالد، قيل: على ما أبايعك؟ قال: على إقام الصلاة وإيتاء الزكاة، وإياك والشرك! لا تشرك بالله إلها غيره! قيل: فما بين المشرق والمغرب نحل منها حيث شئنا ولا يجني على امرئ إلا نفسه، قال: ذلك لك حيث شئت ولا يجني عليك إلا نفسك، قيل: هل لأحد ممن مضى منا من خير في جاهلية؟ قال: ما أتيت عليه من قبر عامري أو قرشي من مشرك فقل: أرسلني إليك محمد فأبشرك بما يسوءك تجر على وجهك وبطنك في النار: ذلك بأن الله بعث في آخر كل سبع أمم نبيا، فمن أطاع نبيه كان من المهتدين، ومن عصاه كان من الضالين." عم، طب، ك - عن لقيط بن عامر"
٣٩٨٠٢۔۔۔ مسند محجن بن الادرع) لوگو ! میں چار دن سی تمہارے لیے اپنی آواز چھپائے رکھی تاکہ تمہیں سناؤ خبردار ! کوئی شخص ایسا ہے جیسے اس کی قوم نے بھیجا ہو انھوں نے کہا ہو جو کچھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں ہمیں بتاؤ ، سنو ! ہوسکتا ہے اسے دل کی بات غافل کردے یا دوست کی بات لاپرواہ کردے یا گمراہی اسے غافل بنادے خبردار ! مجھ سے پوچھا جائے گا : کیا تم نے پہنچا دیا : خبردار سنو خوش عیش رہو بیٹھو ! تو لوگ بیٹھ گئے تمہارے رب نے پانچ چیزوں کو غیب میں دیکھا ہے جنہیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا موت کو جانتا ہے اسی علم ہے کہ تم میں کس کی موت کب ہوتی ہے تم نہیں جانتے منی کا علم جب وہ رحم میں ہو وہ جانتا ہے تم نہیں جانتے کل کی بات جانتا ہے وہ جانتا ہے کہ کل تو سفر میں کرے گا لیکن تو میں جانتا بارش کا علم رکھتا ہے انھیں جھانکتا ہے وہ تنگی میں پرے ڈر رہے ہوتے ہیں اور تیرا رب مسکراتا ہے اور جانتا ہے کہ ان کی مدد قریب ہے قیامت کا علم رکھتا ہے جتنا تم ٹھہرو گے ٹھہرے پھر چیخ بھیجی جائے گی تیرے پروردگار بقا کی قسم زمین پر ہر زندہ چیز کو مار ڈالے گی فرشتے ترے رب کے ساتھ ہوں گے اور ترارب زمین پر پھرے گا وہ شروں سے خالی ہوگی تیرا رب بارش کو بھیجے گا وہ عرش کے پاس سے برسے گی تیرے پروردگار بقا کی قسم ! وہ اس پر کوئی بچھڑا ہوا مقتول اور دفن کیا ہوا میت نہیں چھوڑے گی کہ زمین پھٹ کر اسے باہر نکال دے گی وہ اسے سر سے بنائے گا تو وہ سیدھا ہو کر بیٹھ جائے گا پھر تمہارا رب کہے گا : وہ اس میں کتنا رہا ؟ وہ کہے گا : میرے رب ! گزشتہ شام زندگی کے قریبی زمانہ کا حساب لگا کر کہے گا : کسی نے عرض کیا یارسول اللہ ! ہمیں اللہ تعالیٰ کیسے جمع کرے گا جب کہ ہوائیں ہائب اور ہلاکتیں ہمیں ٹکڑے ٹکڑے کرچکی ہوں گی، فرمایا : میں تمہیں اسی طرح بتاؤں گا وہ اللہ کے عہل میں زمین پر سورج کی روشنی پڑی اور وہ بوسیدہ ڈھیلا تھی تم نے کہا : وہ کبھی آباد میں ہوگی پھر تیرے رب نے اس پر مہینہ برسایا کچھ دن ہی گزرے پھر اس پر سورج کی روشنی پڑی حالانکہ وہ ایک بوند تھی تیرے رب کی بقا کی قسم، وہ اس سے زیادہ قادر ہے کہ تمہیں پانی سے جمع کرے نسبت زمین کی نبات جمع کرنے سے پھر تم قبروں سے اپنی چوکھٹوں سے نکلو گے گھڑی بھرا سے دیکھو گے وہ تمہیں دیکھے گا کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! وہ کیسے دیکھے گا ہم زمین بھر ہوں گے وہ اکیلی ذات ہوگی اور ہم اسے دیکھیں گے ؟ آپ نے فرمایا : میں اللہ کے عہد میں تمہیں اسی طرح خبر دوں گا سورج و چاند اس کی چھوٹی نشانی ہے جنہیں تم ایک گھڑی میں دیکھتے ہو وہ تمہیں نظر آتے ہیں ان کے دیکھنے میں تمہیں کوئی مشقت اٹھانا نہیں پڑتی تیرے پروردگار کی بقا کی قسم ! وہ اس سے زیادہ قادر ہے کہ تمہیں دیکھے اور تم اسے دیکھو نسبت اس کی کہ چاند سورج تمہیں نظر آئیں۔
کسی نے عرض کیا یارسول اللہ ! جب ہم اپنے رب سے ملیں گے تو وہ کیا سلوک کرے گا آپ نے فرمایا : تم اس کے سامنے اس طرح پیش کئے جاؤ گے تمہارے چہرے اس کے سامنے ہوں گے تم میں سے کوئی بھی اس سے پوشیدہ نہیں ہوگا تمہارا رب پانی کا چلو لے کر تم پر چھڑکے گا تیرے پروردگار کی بقا کی قسم ! کوئی چہرہ تم میں سے اس قطرے سے نہیں بچ سکے گا رہا مسلمان تو وہ اس کے شبرے کو سفید چادر کی طرح کردے گا اور رہا کافر توا سے سیاہ کو ٹلے کی طرح عاجز کردے گا۔ خبردار ! پھر وہ تم سے ہٹ جائے گا اور اس کے پیچھے صالحین پھیل جائیں گے اس کے بعد تم آگ کے پل پر چلو گے تم میں سے کوئی انگارے پر چلے گا تو کہے گا : اف تمہارا اور اس کے فرشتے کہیں گے : دیکھو ! تو تم رسول کا حوض دیکھو گے اللہ تعالیٰ کی قسم اس پر آنے والا کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔
تیرے رب کی بقا کی قسم ! تم میں سے جو کوئی ہاتھ پھیلائے گا اس پر ایک جام آجائے گا جو گندگی نجاست اور پیشاب سے پاک ہوگا اللہ تعالیٰ چاند سورج کو روک لے گا ان میں سے تم کسی کو نہیں دیکھ سکو گے۔ کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! تو ہم کیسے دیکھیں گے آپ نے فرمایا : جیسا تم ابھی دیکھ رہے ہو اور یہ سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ ہی ہے کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! ہمیں ہماری برائیوں اور اچھائیوں کا کیسے بدلہ دیا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا نیکی کے بدلے اس نیکیاں اور برائی کے بدلہ اتنا ہی یا وہ معاف کردی جائے گی کسی نے عرض کیا (یارسول اللہ) جنت اور جہنم کیا ہیں ؟ آپ نے فرمایا : تیرے رب کی بقا کی قسم ! جہنم کے سات دروازے ہیں ہر دروازہ اتنا ہے کہ دو کے درمیان آدمی سوار ہو کر ستر سال چلتا رہے اور جنت کے آٹھ دروازے ہیں اور ہر دودروازوں میں سوار ستر سال چلتا رہے کسی نے عرض کیا (یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) ہم کسی چیز کو جنت میں دیکھیں گے ؟ آپ نے فرمایا : صاف شہد کی نہریں، شراب کی نہریں جن کی وجہ سے نہ سردرد اور نہ ندامت ہوگی۔ اور بےبدبو دودھ کی نہریں اور بغیر بدبو والے پانی کی نہریں، اور میوے، تیرے پروردگار کی بقا کی قسم ! تمہیں کیا معلوم اس کے ساتھ ایسی جیسی بھلائی ہو پاک بیویاں نیک عورتیں نیک مردوں کے لیے تم ان سے اور وہ تم سے ایسے لطف اندوز ہوں گی جیسے تم دنیا میں ان سے لذت اٹھاتے ہو البتہ توالد وتناسل نہیں ہوگا کسی نے عرض کیا : ہم کس بنا پر آپ سے بیعت کریں ؟ آپ نے فرمایا : نماز قائم کرنے زکوۃ ادا کرنے ۔۔۔ اور مشرک سے بچنا اللہ کے ساتھ کسی کو اللہ و معبود نہ بنانا کسی نے عرض کیا : مشرق ومغرب کے درمیان جہاں ہم چاہیں اترسکتے ہیں ہر آدمی اپنا خود ذمہ دار ہے آپ نے فرمایا تیرے ہے یہی ہے جناں تو چاہے تو خود اپنا ذمہ دار ہے کسی نے عرض کیا : ہم میں سے جو گزرگئے جاہلیت میں کی گئی نیکی کا بدلہ ہے ؟ آپ نے فرمایا : تو جس عامری یا قریشی مشرک کی قبر پر آؤ توکہو : مجھے محمد نے تمہاری طرف بھیجا ہے میں تجھے اس بات کی خوشخبری دیتا ہوں جو تجھے بری لگے گی تجھے منہ اور پیٹ کے بل جہنم میں گھسیٹا جائے گا یہ اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر سات امتوں کے آخر میں ایک نبی بھیجا ہے جس نے اس کے نبی کی اطاعت کی وہ ہدایت یافتہ ہوگا اور جس نے اس کی نافرمانی کی گمراہ ہوگا۔۔ (عبداللہ بن احمد طبرانی فی الکبیر حاکم عن لقیط بن عامر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔