hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1034

8. کتاب الحج

معارف الحدیث

1034
Maarif ul Hadith
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : « إِنَّ اللهَ تَعَالَى سَمَّى الْمَدِينَةَ طَابَةَ » (رواه مسلم)
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ : اللہ تعالیٰنے مدینہ کا نام “ طابہ ” رکھا ہے ۔ (و صحیح مسلم)

تشریح
اکثر محدثین کا دستور ہے کہ وہ اپنی مؤلفات میں حج و عمرہ سے متعلق حدیثوں کے ساتھ “ باب فضل مکہ ” کے تحت مکہ معظمہ کی عظمت و فضیلت کی حدیثیں ، اور انہی کے ساتھ “ باب فضل مدینہ ” کے تحت مدینہ طیبہ کی عظمت کی حدیثیں بھی درج کرتے ہیں ۔ اس طریقہ کی پیروی کرتے ہوئے یہاں بھی پہلے مکہ معظمہ سے متعلق احادیث درج کی گئی ہیں اور اب مدینہ طیبہ سے متعلق درج کی جا رہی ہیں ۔

تشریح ..... طابہ ، طیبہ ، اور طیّبہ ان تینوں کے معنی پاکیزہ اور خوشگوار کے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا نام رکھا اور اس کو ایسا ہی کر دیا ، اس میں روحون کے لیے جو خوشگواری ، جو سکون و اطمینان اور جو پاکیزگی ہے وہ بس اسی کا حصہ ہے ۔