hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 260

3. کتاب الاخلاق

معارف الحدیث

260
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَالَ اللَّهُ تَعَالَى : أَنْفِقْ أُنْفِقْ عَلَيْكَ . (رواه البخارى ومسلم)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں کو ارشاد ہے کہ تم دوسروں پر خرچ کرتے رہو ، میں تم پر خرچ کرتا رہوں گا ۔ (بخاری و مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ منشور ازلی ہے کہ جو بندے اپنی کمائی اور محبت دوسرے ضرورت مندوں پر صرف کرتے رہیں گے ، اللہ تعالیٰ اپنے خزانہ غیب سے اُن کو برابر عطا فرماتا رہے گا ، اور وہ ہمیشہ فقر و فاقہ کی تکلیف سے محفوظ رکھے جائیں گے ۔