hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 261

3. کتاب الاخلاق

معارف الحدیث

261
Maarif ul Hadith
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : " مَا سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَيْءٍ قَطُّ فَقَالَ : لاَ" . (رواه البخارى ومسلم)
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی چیز کا سوال کیا گیا ہو اور آپ نے جواب میں نہیں فرمایا ہو ۔ (بخاری و مسلم)

تشریح
یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت کا یہ حال تھا کہ آپ نے کبھی کسی سائل کو “ نہیں ” کہہ کر واپس نہیں کیا ، بلکہ ہمیشہ ہر سائل کو دیا اور کبھی کبھی ایسا بھی ہوا کہ آپ کے پاس نہ ہوا ، تو آپ نے قرض منگوا کر دیا ۔